عرصہ دراز سے تعطل کے شکار اہم منصوبوں کومکمل کرکے ان سے استفادہ کیا جائے گا،جام کمال خان

بدھ 22 مئی 2019 22:23

عرصہ دراز سے تعطل کے شکار اہم منصوبوں کومکمل کرکے ان سے استفادہ کیا ..
کوئٹہ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 22 مئی2019ء) وزیراعلیٰ بلوچستان جام کمال خان نے اپنے ایک ٹوئیٹ میں کہاہے کہ عرصہ دراز سے تعطل کے شکار اہم منصوبوں کومکمل کرکے ان سے استفادہ کیا جائے گا، ژوب میرعلی خیل روڈ کا جلد افتتاح کیا جائے گا جس سے نہ صرف فاصلے سمٹیں گے بلکہ عوام کو سفر کی بہتر سہولت بھی ملے گی، بعض دیگر اہم منصوبوں اوتھل پولی ٹیکنک، قلات ہسپتال ،پسنی ہسپتال اور بلیدہ روڈ کی طرح یہ منصوبہ بھی ان پرانے منصوبوں میں شامل ہے جنہیں نامکمل چھوڑدیا گیا تاہم اب ان تمام اور ایسے بہت سے دیگر نامکمل منصوبوں کو مکمل کیا جائے گا،اپنے ایک اور ٹیوئیٹ میں وزیراعلیٰ نے کہا ہے کہ بلوچستان عوامی انڈومنٹ فنڈ ملک میںاپنی نوعیت کا پہلا رفاحی پروگرام ہے جس کے ذریعہ حکومت بلوچستان نے کینسر، جگر کی پیوندکاری، کڈنی ٹرانسپلانٹ، امراض قلب جیسی مہلک بیماریوں میں مبتلا عام لوگوں کو بڑے ہسپتالوں میں حکومتی اخراجات پر علاج کی فراہمی کا طریقہ کار وضع کیا ہے اور الحمداللہ اس کا باقاعدہ آغاز کرتے ہوئے 33مریضوں کے چیک جاری کردیئے گئے ہیں۔

متعلقہ عنوان :