ڈپٹی کمشنر نیگرلز کمیونٹی ماڈل سکول کے پینے کے پانی کے کولر کو چیک کیا اور فلٹر تبدیل نہ کرنے پر اظہار برہمی

Umer Jamshaid عمر جمشید بدھ 22 مئی 2019 19:49

جہلم (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین۔ 22 مئی2019ء،نمائندہ خصوصی،طارق مجید کھو کھر) ڈپٹی کمشنر جہلم محمد سیف انور جپہ نے گورنمنٹ گرلز کمیونٹی ماڈل سکول لیلہ ہندوانہ کا اچانک دورہ کیا، ٹیچرزاور سٹاف کی 100 فیصد حاضری پر اظہار اطمنان کیا۔ انہوں نے طلبہ کی حاضری چیک کی اور بتایا گیا ہے کہ 113 میں سے 101 طالبات موجود تھیں، جس پر ڈی سی جہلم سیف انور جپہ نے ہیڈ مسٹریس کو بچوں کی حاضری سو فیصد یقینی بنانے کی ہدایت دی۔

(جاری ہے)

ڈپٹی کمشنر سیف انور جپہ نے پانی پینے کے کولر کو چیک کیا اور فلٹر تبدیل نہ ہونے پر اظہار برہمی کرتے ہوئے محکمہ تعلیم کے افسران سے رپورٹ طلب کی۔ ڈپٹی کمشنر سیف انور جپہ نے ریکارڈ رجسٹر پر انتظامی افسران کا دورے بھی دیکھے اور ڈی ای او زنانہ کا اسکول میں دورہ نہ کرنے پر اظہار برہمی کیا اور سی ای او ایجوکیشن کو کہا ہے کہ ڈی ای اوز کو شو کاز جاری کیا جائے اور ان سے مجرمانہ غفلت بارے تفصیلات حاصل کی جائیں۔ بعد ازاں ڈی سی سیف انور جپہ نے حکومت پنجاب کی طر ف سے مقر ر کر دہ انڈ یکٹرز کا جائز ہ لیا، ہیڈ ماسٹرز اور اساتذہ کوبچوں اور سٹاف کی حاضری 100فیصد تک یقینی بنانے کی ہدایت دی۔

متعلقہ عنوان :