مسافر گاڑیوں کے مینگورہ پرانے جنرل بس سٹینڈ داخلے پر فوری پابندی عائد

بدھ 22 مئی 2019 22:32

پشاور۔ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 22 مئی2019ء) ڈپٹی کمشنر سوات ثاقب رضا اسلم نے دفعہ 144 ضابطہ فوجداری کے تحت بھاری مال بردار اور مسافر گاڑیوں، فلائنگ کوچز، ڈاٹسن پک اپ اور دیگر مسافر گاڑیوں کے مینگورہ پرانے جنرل بس سٹینڈ داخلے پر فوری پابندی عائد کی ہے جبکہ جنرل بس سٹینڈ کو پہلے ہی قمبر بائی پاس روڈ پر نئی جگہ منتقل کردیا گیا ہے اس حکم کی خلاف ورزی پر تعزیرات پاکستان کے تحت دفعہ188 کے تحت کاروائی عمل میں لائی جائے گی۔

متعلقہ عنوان :