پہلی مرتبہ پاکستانی خاتون ورلڈکپ کیلئے رپورٹنگ پینل کا حصہ بن گئیں

پی ایس ایل کی رپورٹنگ سے شہرت حاصل کرنے والی زینب عباس انگلینڈ میں شیڈول عالمی کپ کے دوران میدانوں میں رپورٹنگ کرتے نظر آئیں گی

بدھ 22 مئی 2019 22:35

~لندن(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 22 مئی2019ء) پہلی مرتبہ پاکستانی خاتون ورلڈکپ کیلئے رپورٹنگ پینل کا حصہ بن گئیں، پی ایس ایل کی رپورٹنگ سے شہرت حاصل کرنے والی زینب عباس انگلینڈ میں شیڈول عالمی کپ کے دوران میدانوں میں رپورٹنگ کرتے نظر آئیں گی۔ تفصیلات کے مطابق انگلینڈ میں شیڈول عالمی کرکٹ کپ کا آغاز 30 مئی سے ہوگا۔ انگلینڈ میں شیڈول کرکٹ کے عالمی کپ کے آغاز میں صرف 8 روز باقی ہیں۔

ایسے میں ورلڈکپ کی تیاریاں زور و شور سے جاری ہیں۔

(جاری ہے)

جبکہ ورلڈکپ کی کوریج کیلئے صحافی، رپورٹرز اور کمنٹیٹرز بھی انگلینڈ پہنچ چکے ہیں۔ پہلی مرتبہ ایسا ہوا ہے کہ پاکستان کی کوئی خاتون رپورٹر ورلڈکپ کے رپورٹنگ پینل میں شامل کر لی گئی ہے۔ پی ایس ایل کی رپورٹنگ سے شہرت حاصل کرنے والی زینب عباس انگلینڈ میں شیڈول عالمی کپ کے دوران میدانوں میں رپورٹنگ کرتے نظر آئیں گی۔واضح رہے کہ آئی سی سی کرکٹ ورلڈ کپ 30مئی سے 14جولائی تک انگلینڈ میں منعقد ہوگا۔ پاکستان اور بھارت کی کرکٹ ٹیمیں 16جون کو اولڈ ٹریفرڈ میں ٹکرائیں گی۔ورلڈ کپ میں اپنے افتتاحی میچ سے قبل قومی ٹیم افغانستان اور بنگلہ دیش کے خلاف وارم اپ میچز بھی کھیلے گی۔