صومیہ خان نے ’’شہزادی دوبئی دی‘‘ مکمل کرلیا،عید پر ریلیز ہوگا۔

بدھ 22 مئی 2019 22:38

صومیہ خان نے ’’شہزادی دوبئی دی‘‘ مکمل کرلیا،عید پر ریلیز ہوگا۔
مانگا منڈی(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 22 مئی2019ء) معروف گلوکارہ صومیہ خان نے اپنا نیا گانا’’شہزادی دوبئی دی‘‘مکمل کرلیا،ویڈیو کا آغاز آج کیا جائیگا،آن لائن کے مطابق اس گانے کو گذشتہ روز مقامی سٹوڈیومیں مکمل کیا گیا اس گانے کی شاعری اور کمپوزیشن بھنگڑا سٹار مظہرراہی نے ترتیب دی ہے جبکہ اس کا میوزک چھکو لہری نے ترتیب دیاہے۔

(جاری ہے)

اس گانے کے لیئے صومیہ خان نے دوبئی کے سٹوڈیومیں ہی اپنی آواز ریکارڈ کروائی ہے۔اس گانے کی ویڈیو کا آغاز آج ہی کردیا جائیگا اور اس گانے کو عید پر معروف کمپنی سوشل میڈیاپر ریلیز کرے گی۔فون پر بات چیت کرتے ہوئے صومیہ خان نے بتایاکہ ان کا یہ نیا گیت ایک عرصے بعد آرہاہے انہیں امید ہے کہ ان کے پرستار ان کے اس نئے گیت کو پذیرائی بخشیں گے۔

متعلقہ عنوان :