سابق عالمی نمبر ایک سرینا ولیمز کی فرنچ اوپن ٹینس ٹورنامنٹ میں شرکت مشکوک

بدھ 22 مئی 2019 22:46

سابق عالمی نمبر ایک سرینا ولیمز کی فرنچ اوپن ٹینس ٹورنامنٹ میں شرکت ..
واشنگٹن(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 22 مئی2019ء) شہرہ آفاق امریکن ٹینس سٹار اور 23 مرتبہ کی گرینڈ سلام چیمپئن سرینا ولیمز 27 مئی سے شیڈول سال کے دوسرے گرینڈ سلام ٹورنامنٹ فرنچ اوپن میں شرکت مشکوک ہو گئی ہے۔ سرینا ولیمز اس سے قبل کھیلے گئے اٹالین اوپن ٹینس ٹورنامنٹ کے رائونڈ 32 میچ میں شرکت کے لئے نہیں آ پائیں تھیں۔ سرینا کو چار مرتبہ اٹالین اوپن چیمپئن ہونے کا اعزاز حاصل ہے۔

(جاری ہے)

سابق عالمی نمبر ایک سرینا ولیمز نے آخری مرتبہ 2016 میں کلے کورٹ ایونٹ میں شرکت کی تھی۔ اس سے قبل انہوں نے میڈرڈ اوپن سے بھی دستبرداری اختیار کرتے ہوئے کہا تھا کہ وہ ابھی کلے کورٹ کھیلنے کیلئے تیار نہیں اور شاید اسی وجہ سے انہوں نے اٹالین اوپن میں بھی حصہ نہ لینے کا اعلان کیا۔ واضح رہے کہ سرینا نے رواں سال اب تک صرف دو ٹورنامنٹس میں حصہ لیا۔ میامی اوپن کے پہلے اور انڈین ویلز کے تیسرے رائونڈ میں انہیں شکستوں کا سامنا کرنا پڑا تھا۔

متعلقہ عنوان :