چین نے پاکستان سمیت متعدد دسرے ممالک کو قدرتی آفات سے بچائو کے لئے سیٹلائیٹ ڈیٹا سروسز کی خدمات فراہم کرے گا

بدھ 22 مئی 2019 22:59

ةبیجنگ(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 22 مئی2019ء) چین نے پاکستان سمیت متعدد دسرے ممالک کو قدرتی آفات سے بچائو کے لئے سیٹلائیٹ ڈیٹا سروسز کی خدمات فراہم کرے گا۔چین کے قومی ادارہ موسمیات کے چائنا میٹرولوجیکل ایڈمنسٹریشن کے سینئر اہلکار کے مطابق چین روڈ اینڈ بیلٹ انیشی ایٹیو کے ساتھ کے پاکستان سمیت خطے کے دوسرے متعدد ممالک کو فنگ یون موسمیاتی سیارچے کی ڈیٹا سروسز فراہم کرے گا۔

انھوں نے کہاکہ ادارہ نے 81 اقوام کے سروے کے نتائج کے مطابق خدمات فراہم کرنے کا منصوبہ تشکیل دیا ہے جس پر عمل شروع ہے۔اپریل کے آخر تک 22 ممالک نے جن میں پاکستان،افغانستان،ایران ،روس،لیبیا اور سوڈان شامل ہیں نے ان کی پیشکش کا جواب دیا ہے جبکہ اب تک 15ممالک جن میں ایران اور منگولیا شامل ہیں نے ان کی خدمات سے استفادہ بھی شروع کردیا ہے۔

(جاری ہے)

22 ممالک نے کہا ہے کہ وہ فنگیون سیارچے کے زریعے موسمیاتی پیشگوئی کے لئے سافٹ ویئر پلیٹ فارم اپلیکیشن کی تنصیب کے خواہشمند ہیں۔انھوںنے کہا کہ یہ ممالک چین سے اس ضمن میں مختلف کی خدمات لینے کے خواہاں ہیں جن میں خاص طور بارش ہونے ، قحط پڑنے،گردوغبار کے طوفان آنے،دھند پڑنے،اور بجلی کھڑکنے کی پیشینگوئیاں اور تربیت کی فراہمی شامل ہے۔یاد رہے کہ چین نے فنگیون سیریز کے 17سیارچے زمین کے مدار میں روانہ کئے ہیں جن میں سے 9سیارچے آپریشنل حالت میں ہیں۔