فیصل آباد،پاکستان زرعی ملک ہے جس کی ستر فیصد سے زیادہ آبادی بلاواسطہ زراعت سے منسلک ہے، ڈی جی زراعت

بدھ 22 مئی 2019 23:03

فیصل آباد(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 22 مئی2019ء) پاکستان زرعی ملک ہے جس کی ستر فیصد سے زیادہ آبادی بلاواسطہ زراعت سے منسلک ہے۔زراعت میں خاطر خواہ کامیابی کے لیے ایسے زرعی منصوبے شروع کرنے کی ضرورت ہے جن سے کسانوں کو درپیش مسائل کاحل ممکن ہو سکے۔علاوہ ازیں بدلتے ہوئے موسمی حالات کے تناظر میںفصلوں کی پیداواری صلاحیت بڑھانے کے لئے ممکنہ اقدامات کو نیشنل پروگرام برائے زراعت میں شامل منصوبہ جات کا لازمی حصہ بنایا جائے۔

حکومت نے بھی اس سلسلہ میں ایگری کلچر ایمرجنسی کا اعلان کر رکھا ہے جو زرعی انقلاب لانے کے لیے ناگزیر ہے۔ان خیالات کا اظہار ڈاکٹر عابد محمود (ڈائریکٹرجنرل زراعت( ریسرچ) نے رواںمالی سال میںنئے زرعی تحقیقی منصوبہ جات کے جائزہ اجلاس کی صدارت کرتے ہوئے کیا۔

(جاری ہے)

اجلاس کے دوران زرعی سائنسدانوں نے کپاس ،گنا،چاول، گندم اور سبزیوںکے حوالہ سے تیار کردہ زرعی منصوبہ جات پر پریفنگ دی۔

زرعی ماہرین نے بتایا کہ اس پروگرام کے تحت گندم کی پیداواری صلاحیت میں اوسط-- 20فیصد اضافہ ممکن ہو سکے گاجبکہ مختلف سبزیوں،چاول، گنا اور کپاس کے معیاری بیج مقامی سطح پر تیار کئے جائیں گے جو موسمیاتی تبدیلیوں اور تغیرات سے موافقت رکھنے کے علاوہ دیگر مختلف بیماریوں کے خلاف قوت مدافعت بھی رکھنے کے قابل ہوں گے۔ 22-05-19/--72 #h# ةفیصل آباد، چراغ آباد انٹر چینج کے قریب ٹرک اور مزدا کے تصادم ، دو افراد جاں بحق ، دو زخمی #h# ~ فیصل آباد(آن لائن)جھنگ روڈ پر چراغ آباد انٹر چینج کے قریب ٹرک اور مزدا کے تصادم میں دو افراد جاں بحق ، دو زخمی ، تفصیلات کے مطابق جھنگ روڈ چراغ آباد انٹر چینج کے قریب ٹرک نمبری ایم آر ایکس اے 285اورمزدا نمبری ایل ای آئی 1719اے میں خوفناک تصادم کے نتیجہ میں چھبیس سالہ ولایت اللہ ولد نصیر خاں ، تیئس سالہ شاہد ولد ظفر اقبال موقع پر ہی دم توڑ گئے ، ریسکیو کی امدادی ٹیموں نے موقع پر پہنچ کر مرنیوالے دونوں نوجوانوں کی نعشیں رورل ہیلتھ سنٹر نواں لاہو رمنتقل کیں اور اس حادثہ میں زخمی ہونیوالے دونوں بھائیوں تیئس سالہ محمد ندیم ولد فیض بخش اور محمد سلیم کوابتدائی طبی امداد دی ۔