شانگلہ میں تنظیم اساتذہ نے ٹیچر الیکشن کیلئے امیدواران کا اعلان کردیا

بدھ 22 مئی 2019 23:07

الپوری (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 22 مئی2019ء) شانگلہ میں تنظیم اساتذہ نے ٹیچر الیکشن کیلئے امیدواران کا اعلان کردیا،حاجی نواب پی ایس تی (شاہ پور) ضلعی صدر جبکہ گل زمان سی ٹی (چاگم) ضلعی جنرل سیکرٹری کیلئے امیدوارمنتخب ۔تنظیم اساتذہ ضلع شانگلہ کے ضلعی انتظامیہ کا اجلاس ضلعی صدر عبدالحق کی صدارت میں دفتر جماعت اسلامی الوچ پورن میں منعقد ہوا۔

(جاری ہے)

اجلاس میں ضلعی انتظامیہ کے ارکان سمیت عام ارکان نے بھی شرکت کی ،اجلاس میں آل ٹیچرزایسوسی ایشن کے ہونے والے انتخابات کے حوالے سے تفصیلی بات چیت ہوئی اجلاس میں ارکان نے ضلعی صدارت کیلئے حاجی نواب پی ایس ٹی (شاہ پور) کو صدر جبکہ گل زمان سی ٹی (چاگم کو ضلعی سیکرٹری کیلئے امیدوار منتخب کیا۔جبکہ سب ڈویژں کے امیدواروں کا اعلان بعد میں مشاورتی اجلاس کے بعد کیا جائے گا۔

علاوہ اذیں اجلاس کے شرکاء سے تنظیماساتذہ کے ضلعی صدر عبدالحق نے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ تنظیم اساتذہ ٹیچرز الیکشن میں بھرپور حصہ لے گی اساتذہ کی خدمت اولین مقصد ہے انھوں نے ضلع بھر کے اساتذہکے نام پیغام پیغام جاری کرتے ہوئے کہا ہے کہ اساتذہوقت کے تقاضوں کو سمجھتے ہوئے ٹیچرز الیکشن میں ہمارا ساتھ دیں۔۔۔