آئی جی سندھ ڈاکٹرسید کلیم امام کی زیرصدارت اجلاس

سندھ ریزروپولیس کے مجموعی امور وذمہ داریوں کا تفصیلی جائزہ اورمذید ضروری ہدایات

بدھ 22 مئی 2019 23:11

آئی جی سندھ ڈاکٹرسید کلیم امام کی زیرصدارت اجلاس
کراچی(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 22 مئی2019ء) آئی جی سندھ ڈاکٹرسید کلیم امام کی زیرصدارت اجلاس۔سندھ ریزروپولیس کے مجموعی امور وذمہ داریوں کا تفصیلی جائزہ اورمذید ضروری ہدایات دی گئیں۔دوسرے عشرے کے آغازاورتیسرے عشرے کی آمدکی مناسبت سے سیکیورٹی ڈپلائمنٹ کو مزید متحرک اور مربوط بنایا جائے۔عیدالفطر کی خریداری کے حوالے سے تمام مرکزی شاپنگ سینٹرز، بازاروں،صرافہ مارکیٹوں وغیرہ پر سیکیورٹی ڈپلائمنٹ کو مربوط اور مؤثر بنایا جائے ۔

(جاری ہے)

مذکورہ تمام علاقوں میں ٹریفک کی روانی سمیت پارکنگ کے مجموعی اقدامات کو انتہائی بہترین،عمدہ اور مؤثربنایا جائے۔ممکنہ ایمرجینسی یا ہنگامی صورتحال سے نمٹنے کے لیئے ایس آر پی اینٹی رائٹس ریزرو پلاٹونز کو تیار حالت میں رکھا جائے ۔ماہ صیام کی مناسبت سے تعینات ایس آر پی ڈپلائمنٹ کے استعمال کو ناصرف غیرمعمولی بنایا جائے بلکہ وقتاً فوقتاً سیکیورٹی فرائض اور ذمہ داریوں کی بابت انھیں بریفنگ بھی دی جائے ۔سندھ بھر میں مختلف مقامات/پوائنٹس پر 1700پولیس افسران اورجوان خدمات انجام دے رہے ہیں۔

متعلقہ عنوان :