پنجاب یونیورسٹی ہیلی کالج آف بینکنگ اینڈ فنانس کے زیر اہتمام انسداد بدعنوانی پر آگاہی سیمینار

بدھ 22 مئی 2019 23:11

لاہور (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 22 مئی2019ء) پنجاب یونیورسٹی ہیلی کالج آف بینکنگ اینڈ فنانس کریکٹر بلڈنگ سوسائٹی کے زیر اہتمام قومی احتساب بیورو(نیب) لاہور کے اشتراک سے انسدادبدعنوانی کے متعلق آگاہی سیمینار کاانعقاد کیا گیا ۔اس موقع پر ڈین فیکلٹی آف کامرس پروفیسر ڈاکٹر مبشر منور خان،ڈائریکٹر نیب محمد حسنین ، ڈپٹی ڈائریکٹر نیب محمد ساجد ، فیکلٹی ممبران اور طلبائو طالبات نے شرکت کی۔

اپنے خطاب ڈاکٹر مبشر منور خان نے نوجوانوں پر زور دیا کہ وہ بدعنوانی کے سد باب میں بھرپور کردار ادا کریں۔انہوں نے کہا کہ لوگوں کو اپنے وسائل میں رہتے ہوئے عاجزانہ طرز زندگی کو اپنانا ہوگا۔انہوں نے کہا کہ نوجوان گھروں کے محافظ بنیں اور والدین کو وسائل کے اندر رہتے ہوئے گزارہ کرنے کی ترغیب دیںجو مذہبی تعلیمات سے ممکن ہے۔

(جاری ہے)

ڈپٹی ڈائریکٹر نیب محمد ساجد نے نیب قوانین پر روشنی ڈالتے ہوئے طلبائو طالبات کو نیب آرڈیننس پڑھنے کی نصیحت کی۔

انہوں نے کہا کہ وہ اپنے ارد گرد ووسائل سے باہر رہتے ہوئے زندگی گزارنے والے افراد پر نظر رکھیں۔ ڈائریکٹر نیب لاہور محمد حسنین نے نیب کے کام کرنے کا طریقہ کار، عدالتی عمل، پلی بارگین اور ہائی پروفائل مقدمات پر سزا کے اثرات بارے طلبائو طالبات کے سوالوں کے جوابات دیتے ہوئے کئی قانونی نقطوں کی وضاحت کی۔انہوں نے بدعنوانی جیسے قومی مسئلہ پر قابو پانے کیلئے طلبائو طالبات کی دلچسپی کو سراہا۔ بعد ازاںڈاکٹرمبشر منور خان کی زیر قیادت پاکستان کو کرپشن فری ملک بنانے اور انسداد بدعنوانی بارے آگاہی فراہم کرنے کیلئے پلے کارڈز اور پملفٹس اٹھائے شرکاء نے ریلی نکالی۔