ضلعی انتظامیہ نئے سیاحتی زونز کے لئے آراضی کے حصول سمیت سیزن کے دوران سیاحوں کو بہترین سہولیات کی فراہمی کو یقینی بنائے۔وزیر سیاحت عاطف خان

ضلعی انتظامیہ سیاحتی مقامات پر پیراگلائڈنگ سمیت زیپ لائننگ اور رافٹنگ کے لئے جگہوں کی نشاندہی کرے،صوبائی وزیر سیاحت

بدھ 22 مئی 2019 23:20

پشاور(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 22 مئی2019ء) خیبر پختوخوا کے سینئر وزیر برائے سیاحت عاطف خان نے مانسہرہ اور سوات کی ضلعی انتظامیہ کو سیاحتی زونز کے لئے اراضی کے حصول سمیت سیاحتی مقامات کی صفائی اور سیزن کے دوران خصوصی ٹریفک پلان بنانے کی ہدایت کی ہے۔اس حوالے سے سینئر وزیر کی زیر صدارت ایک اہم اجلاس منعقد ہوا۔اجلاس میں کمشنر ہزارہ ظہیرالاسلام، ڈپٹی کمشنر مانسہرہ ضیاء اللہ خان ،کمشنر ملاکنڈ ڈویژن ریاض محسود، ڈپٹی کمشنر سوات ثاقب رضا اسلام سمیت سیکرٹری سیاحت کامران رحمان،منیجنگ ڈائریکٹر ٹورازم جنید خان سمیت دیگر حکام نے شرکت کی۔

اجلاس میں عید کے فور بعد شروع ہونے والے سیاحتی سیزن کے بارے میں تفصیلی گفتگو ہوئی۔سینئر وزیر نے متعلقہ اضلاع کی انتظامیہ کو ہدایت کی کہ سیزن کے دوران سیاحوں کو بہترین سہولیات فراہم کرنے سمیت نئے سیاحتی زونز کے لئے اراضی کے حصول کے حوالے سے تمام امور جلد ازجلد نمٹالیں۔

(جاری ہے)

سینئر وزیر نے کہا کہ دس نئے سیاحتی زونز کے علاوہ مزید 10 سیاحتی مقامات تک سڑکیں بھی تعمیر کی جائیگی انہوں نے کہا کہ عید کے بعد سیاحتی سیزن کے دوران لاکھوں سیاح خیبر پختونخواہ کے سیاحتی مقامات کا رخ کریں گے جنہیں بہترین سہولیات فراہم کرنا ضلعی انتظامیہ کی ذمہ داری ہے۔

سینئر وزیر نے ضلعی انتظامیہ کو ہدایت کی کہ سیاحتی مقامات پر پیراگلائڈنگ،زیپ لائننگ اور رافٹنگ کے لئے جگہوں کی نشاندہی کریں تاکہ سیاحوں کے لئے سیزن کے دوران بہترین تفریحی سرگرمیوں کا انعقاد کیا جاسکے۔

متعلقہ عنوان :