اوپن مارکیٹ میں ڈالر ایک روپیہ سستا ہوکر 153 روپے کا ہوگیا

بدھ 22 مئی 2019 23:23

اوپن مارکیٹ میں ڈالر ایک روپیہ سستا ہوکر 153 روپے کا ہوگیا
کراچی(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 22 مئی2019ء) انٹربینک میں ڈالر کی قدر میں تین پیسے اضافہ ہوا جس کے بعد ڈالر 151 روپے 95 پیسے پر بند ہوا جب کہ اوپن مارکیٹ میں ڈالر ایک روپیہ سستا ہوکر 153 روپے کا ہوگیا۔

(جاری ہے)

انٹربینک میں کاروبار کے آغاز پر ڈالر 8 پیسے مہنگا ہوکر 152 روپے کا ہوگیا تاہم کچھ دیر بعد اس کی قدر میں کمی واقع ہونا شروع ہوگئی اور ڈالر 2 پیسے کی کمی سے 151 روپے 90 پیسے کا ہوگیا۔

فاریکس ڈیلرز کے مطابق کاروبار کے دوران ڈالر کی قدر میں مزید کمی ہوئی، انٹربینک میں کاروبار کے اختتام پر ڈالر کی قدر میں 3 پیسے اضافہ ہوا اور ڈالر 151 روپے 95 پیسے پر بند ہوا۔انٹربینک میں ڈالر کی قدر میں اتار چڑھاؤ کے بعد اوپن مارکیٹ میں ڈالر ایک روپیہ سستا ہوکر 153 روپے کا ہوگیا جس کے بعد اوپن مارکیٹ میں ڈالر کی خریداری قیمت 152 روپے ہوگئی۔

متعلقہ عنوان :