پاکستان نرسنگ کونسل نے سرکاری و نجی نرسنگ تعلیمی اداروں کے پرنسپل و سربراہ کے عہدہ پر میل یا فیمل نرس تعینات کرنے کے احکامات

بدھ 22 مئی 2019 23:29

پشاور(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 22 مئی2019ء) پاکستان نرسنگ کونسل نے سرکاری و نجی نرسنگ تعلیمی اداروں کے پرنسپل و سربراہ کے عہدہ پر میل یا فیمل نرس تعینات کرنے کے احکامات جاری کئے ہیں ۔ اور ڈاکٹر یادیگر کیڈر کے افسران پر نرسنگ و مڈ وائفر سکول کے پرنسپل کے عہدہ پر تعیناتی پر پابندی عائدکردی ہے ۔ نرسنگ کونسل نے چاروں صوبائی سیکرٹریز صحت کو کونسل کے فیصلے پر عمل درآمد کے لئے خط لکھ دیا ہے۔

(جاری ہے)

خط کے مطابق پاکستان نرسنگ کونسل کے عمل میں آیا ہے کہ بیشتر نرسنگ ، مڈ وائفری اور لیڈی ہیلتھ وزیٹر سکولز میں نان نرسنگ کیڈر اور ڈاکٹر مذکورہ تعلیمی اداروں کے پرنسپل و سربراہ کے عہدے پر کام کر رہے ہیں جوکہ نرسنگ کونسل اور ہائیر ایجو کیشن کمیشن کے قا نون کی خلاف ورزی ہے ۔ پاکستان نرسنگ کونسل اور اور ہائیر ایجو کیشن کمیشن کے قانون کے مطابق نرسنگ کے تعلیمی اداروں میں صرف نرسنگ ،مڈ وائف اور لیڈی ہیلتھ وزیٹری سربراہ تعینات کئے جا سکتے ہیں ۔

متعلقہ عنوان :