اٹک، 2 سگے بھائی ڈمپر کی ٹکر لگنے سے جاں بحق

بدھ 22 مئی 2019 23:31

اٹک (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 22 مئی2019ء) 2 سگے بھائی ڈمپر کی ٹکر لگنے سے جاں بحق ، تفصیلات کے مطابق شمس آباد گائوں سے تعلق رکھنے والے 2 موٹر سائیکل سوار 26 سالہ محمد ریحان اور 22 سالہ محمد فرحان پسران خالد محمود ہرو پل پر سے جا رہے تھے کہ اچانک خطرناک موڑ پر پیچھے سے ڈمپر نے تیز رفتاری ، غفلت اور لاپرواہی کے باعث بے قابو ہو کر آگے جانے والے موٹر سائیکل کو ٹکر مار دی حادثہ کے نتیجہ میں دونوں موٹر سائیکل سوار موقع پر ہی جاں بحق ہو گئے اطلاع ملنے پر ریسکیو 1122 حضرو کے عملہ نے فوری طور پر موقع پر پہنچ کر لاشوں کو تحصیل ہیڈ کوارٹر ہسپتال حضرو منتقل کر دیا ۔

متعلقہ عنوان :