Live Updates

مریم نواز کا تعزیتی بیٹھک کو سیاسی دکانداری کیلئے استعمال کرنا قابل افسوس ہے، فردوس عاشق اعوان

بدھ 22 مئی 2019 23:35

مریم نواز کا تعزیتی بیٹھک کو سیاسی دکانداری کیلئے استعمال کرنا قابل ..
اسلام آباد (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 22 مئی2019ء) مشیر اطلاعات فردوس عاشق اعوان نے کہا ہے کہ مریم نواز کا تعزیتی بیٹھک کو سیاسی دکانداری کیلئے استعمال کرنا قابل افسوس ہے مریم نواز وزیراعظم عمران خان پر تنقید کرکے اپنا قد اونچا کرنے کی کوشش کررہی ہیں ۔ ملک کو مسائل کی دلدل میں دھکیلنے والے کس منہ سے حساب مانگتے ہیں۔

(جاری ہے)

مریم نواز کی میڈیا سے گفتگو پر ردعمل دیتے ہوئے فردوس عاشق اعوان نے کہا کہ کرپشن کنگ خود کو بچانے کیلئے اپنے بچوں کو سیاست کی بھٹی میں جھونک چکے ہیں یہ وہی کردار ہیں جو بے نامی دار ہیں یہ لوگ عدالتوں میں کچھ اور جب کہ انٹرویز میں کچھ اور کہتے ہیں۔

اگر یہ لوگ ملکی خزانے پر جھاڑوں پھیرتے تو آج ملک و قوم غریب نہ ہوتے یہ چوری کرکے قوم کے ساتھ سینہ زوری کررہے ہیں۔ انہوں نے کہا کہ مریم نواز کا تعیزیتی بیٹھک کو سیاسی دکانداری کیلئے استعمال کرنا قابل افسوس ہے ملک کو مسائل کی دلدل میں دھکیلنے والے کس منہ سے حساب مانگتے ہیں وزیراعظم عمران خان قوم کی امید ہیں ان پر تنقید کرکے مریم اپنا قد اونچا کرنے کی کوشش کررہی ہیں۔
Live عمران خان سے متعلق تازہ ترین معلومات