پولیس سے متعلق عوامی شکایات کے ازالے کیلئے پبلک سیفٹی کمیشن سوات کا اجلاس

بدھ 22 مئی 2019 23:37

پشاور(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 22 مئی2019ء) پولیس سے متعلق عوامی شکایات کے ازالے کیلئے پبلک سیفٹی کمیشن سوات کا اجلاس چیئرمین جہا نزیب نفیس ایڈو کیٹ کی زیر صدارت ہوا اجلاس میں تما م ممبرا ن سیفٹی کمیشن نے شر کت کی اجلا س میں پو لیس اہلکاروں کی جانب سے اختیارات کے غلط استعمال کے خلاف عوا می شکا یا ت سنی گئیںجن میں بیشتر کا موقع پر ازالہ کیا گیا جبکہ دیگر پر سما عت کی دوبارہ تا ریخ11 جون مقر ر کی گئی متعلقہ فریقین کو بھی اگلی سماعت پر طلب کیا گیاتاکہ انہیں اپنے دفاع اور وضاحت کا پورا موقع دیا جاسکے اور اسکی روشنی میں درست فیصلے کئے جاسکیں۔

متعلقہ عنوان :