نوشہرہ: محبت کی شادی کرنے والے جوڈے کو غیرت کے نام پر گاوں کے سامنے اندھا دھن فائرنگ کرکے موت کے گھات اتاردیاگیا
بدھ 22 مئی 2019 23:37
(جاری ہے)
پولیس کے مطابق اعزاز شاہ اور طیبہ نے 15مئی کو گھر سے بھاگ کر چارسدہ میں 16مئی کو کورٹ میرج کرلی ۔دونوں محبت کرنے والے مقتولین کی نعیشوں کو ڈسٹرکٹ ہیڈکواٹر ہسپتال نوشہرہ منتقل کی گیا ۔
پولیس مارٹم کے بعد پولیس نے دونوں مقتولین کی نعیشیں ورثا کے حوالے کردی گئی ۔مقتول اعزاز شاہ کے والد حضرت شاہ کی مدعیت میں مقتولہ طیبہ کے والد شریف اور دو قریبی رشتہ داران جعفر اور حبیب کے خلاف زیر دفعہ PPC-302/34مقدمہ درج کرلیاگیا۔تفصیلات کے مطابق نوشہرہ کے علاقے مصری بانڈہ جلارونہ آوچ خوڈ کے مقام پر جوان سال لڑکی اور لڑکے کی بے دردی سے قتل شدہ نعشیں مقامی لوگوں کو نظر آئی۔جس پر مقامی لوگوں نے تھانہ مصری بانڈہ پولیس کو اطلاع دی پولیس نے جائے وقوع سے دونوں نعیشیں تحویل میں لیکر اس کو پوسٹ مارٹم کے لیے ڈسٹرکٹ ہیڈکواٹرہسپتال نوشہرہ منتقل کردی گئی۔پولیس تھانہ مصری بانڈہ کے مطابق دونوں مقتولین کی شناخت مسمی اعزاز شاہ ولد حضرت شاہ اور مسماة طیبہ دختر شریف کے نام سے ہوئی۔پولیس کے مطابق اعزاز شاہ 21سالہ اور مسماة طیبہ کی چار سالوں سے ایک دوسرے کے ساتھ محبت کا رشتہ قائم تھا طیبہ ایک بڑے بااثر اور مالدار خاندان سے تعلق رکھتی تھی جبکہ اعزاز شاہ ایک غیرب خاندان سے تعلق رکھتا تھا طیبہ کے والد اعزاز کو رشتہ دینے سے مسلسل انکار کررہے تھے جس پر اعزاز شاہ اور طیبہ دونوں نے مشورہ کرکے مورخہ 15مئی 2019 ،ْ کو گھر سے فرار ہوکر چارسدہ چلے گئے اور چارسدہ کی مقامی عدالت میں کورٹ میرج کرلی۔شادی کرنے کے بعد گزشتہ روز دونوں گھر آئے طیبہ کے والد اور خاندان والوں کو دونوں کی گاوں امد کا عمل ہوگا ۔زرائع کے مطابق اعزاز شاہ اور طیبہ گاوں آنے کی اطلاع پر طیبہ کے والد اور بھائیوں نے گھر میں گھس پر دو نواں کو گن پوائنٹ پر زبردستی اغواء کرلیا شدید تشدد کے بعد گاوں میں سرعام موت کے گھات اتار دیا تاکہ ان کی عزت بحال ہوگے اور رات گے ویرانے میں پھینک کر فرار ہوگے عینی شاھدین کے مطابق دونوں کی نعیشیں کرنل شیر انٹرچینچ کے قریب آوچ خوڈ کے مقام پر بھینک دی گئی تھی۔پولیس نے ڈسٹرکٹ ہیڈکواٹرہسپتال نوشہرہ میں پوسٹ مارٹم کے بعد اعزاز شاہ کے والد حضرت شاہ ولد فقیر شاہ کی مدعیت میں مقتولہ طیبہ کے والد شریف اور رشتہ داران جعفر ولد بہادر اور حبیب شاہ ولد شاہ بدین سکنہ توقیر آباد مصری بانڈہ کے خلاف زیردفعہPPC-302-34میں مقدمہ درج کرلیا گیا ۔پولیس کے مطابق ملزمان ارتکاب جرم کے بعد فرار ہوگئے ہیں گرفتاری کے لیے چھاپے مارے جارہے ہیں۔مزید قومی خبریں
-
وفاقی دارالحکومت اسلام آباد میں نان روٹی کی قیمتوں میں کمی کا نوٹیفکیشن عدالت نے 6 مئی تک معطل کردیا
-
ملیریا پرقابو پانے کےلئے مشترکہ کوششوں کی ضرورت ہے،چیئرمین سینیٹ کا ملیریا کے عالمی دن کے موقع پر پیغام
-
صدرمملکت کے خطاب پر بحث کے حوالے سے ایوان کے اتفاق رائے سے امور طے کیے جائیں گے، سپیکرقومی اسمبلی
-
گرل فرینڈ کا برگر کھانے پر ایس ایس پی کے بیٹے نے جج کے بیٹے کو قتل کر دیا
-
پنجاب پولیس کو 1ارب 20کروڑ روپے کے فنڈز جاری
-
9 مئی: ڈاکٹر یاسمین راشد کی درخواست ضمانت پر سماعت 27 اپریل تک ملتوی
-
موسمیاتی تبدیلی کرہ ارض کا درپیش عظیم چیلنج ہے، صورتحال کی سنگینی کو سمجھنا ہوگا: بلیغ الرحمان
-
گرفتاری کاڈر:شیر افضل مروت نے اسلام آباد ہائی کورٹ سے حفاظتی ضمانت کیلئے رجوع کرلیا
-
فواد چوہدری کیخلاف مقدمات،سیکرٹری داخلہ کو توہین عدالت کی درخواست پر نوٹس
-
کے پی حکومت کا بیوٹی پارلرز کے بعد وکلا کو بھی فکسڈ ٹیکس نیٹ میں لانے کا فیصلہ
-
راولپنڈی، 7 سالہ لڑکی کی قابل اعتراض تصاویر اور ویڈیوز وائرل کرنے پر ملزم کو 3 سال قید اور 25 لاکھ روپے جرمانہ کی سزا
-
جاوید لطیف اور رانا تنویر کے درمیان اختلافات حلقے میں ٹکٹوں کی تقسیم تنازع قرار
UrduPoint Network is the largest independent digital media house from Pakistan, catering the needs of its users since year 1997. We provide breaking news, Pakistani news, International news, Business news, Sports news, Urdu news and Live Urdu News
© 1997-2024, UrduPoint Network
All rights of the publication are reserved by UrduPoint.com. Reproduction without proper consent is not allowed.