نوشہرہ اکوڑہ پولیس کی کامیاب کاروائی

رشتہ دار کے گھر سے لاکھوں روپے چوری کرنے والا ملزم گرفتار، ملزم کے قبضے سے لوٹی گئی رقم برآمد۔مزید تفتیش جاری

بدھ 22 مئی 2019 23:46

نوشہرہ کینٹ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 22 مئی2019ء) نوشہرہ اکوڑہ پولیس کی کامیاب کاروائی۔رشتہ دار کے گھر سے لاکھوں روپے چوری کرنے والا ملزم گرفتار، ملزم کے قبضے سے لوٹی گئی رقم برآمد۔مزید تفتیش جاری۔نوشہرہ کے معروف پرل کالج حکیم اباد کے پرسپل عبداللہ شادی کی تقریب کے لیے پشاور گئے ہوئے تھے کہ نامعلوم چور گھر کے دروازوں کے تالے توڑ کے نامعلوم چور الماری سے 30 لاکھ روپے اور03 تولے طلائی زیورات لے آڑے۔

تفصیلات کے مطابق:۔ایک ماہ قبل عبداللہ ولد حاجی تلاوت ساکن شیدو نے پولیس کو رپورٹ درج کرتے ہوئے کہا کہ میں اور میرے گھر والے رات کو اپنے رشتہ داروں کے گھر شادی کی تقریب میں شرکت کیلئے گئے تھے۔جب واپس آئے تو گھر کے دروازوں کے تالے توڑ کے نامعلوم چور الماری سے 30 لاکھ روپے اور03 تولے طلائی زیورات چوری کرکے لے گئے تھے۔

(جاری ہے)

اس واقع کا نوٹس لیتے ہو ئے ڈسٹرکٹ پولیس آفیسرکیپٹن (R) منصور امان نے DSPاکوڑہ احسان شاہ کی سر براہی میںSHO اکوڑہ سید اسماعیل شاہ خان پر مشتمل ٹیم تشکیل دیکر ملزم /ملزمان کی گرفتاری کا ٹاسک حوالہ کیا۔

پولیس ٹیم نے دن رات کی انتھک محنت کرکے ملزم نصراللہ ولد عبدالرسول ساکن شیدو تک رسائی حاصل کرتے ہوئے گرفتار کر لیا ۔ابتدائی تفتیش کے دروان ملزم نے اعتراف جرم کرتے ہوئے کہا کہ عبداللہ میرا قریبی رشتہ دار ہے۔مجھے معلوم تھا کہ وہ سب گھر والے شادی میں گئے ہوئے ہیں۔اپنے ایک ساتھی کیساتھ ملکر انکے گھر میں چوری کی۔ملزم کی نشاندہی پرمال المسروقہ بھی برآمد کر لیا گیا۔ ملزم کے دوسرے ساتھی کی گرفتاری کیلئے چھاپے جاری ہیں۔مزید تفتیش جاری ہے۔

متعلقہ عنوان :