کراچی، سندھ اسمبلی کی پبلک اکائو نٹس کمیٹی کا اجلاس بغیر کسی کاروائی کے ایک مرتبہ پھر ملتوی

ی* چیئرمین پی اے سی سندھ اسمبلی غلام قادر چانڈیوکی زیر صدارت پبلک اکاؤنٹس کمیٹی کا اجلاس ہوا جس میں خود حکومتی ارکان ہی شریک نہ ہوئے،اجلاس میں محکمہ بلدیات کے دوہزار نو اور دس کے آڈٹ پیراز کا جائزہ لیا جانا تھا

بدھ 22 مئی 2019 23:48

کراچی(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 22 مئی2019ء) سندھ اسمبلی کی پبلک اکاو نٹس کمیٹی کا اجلاس بغیر کسی کاروائی کے ایک مرتبہ پھر ملتوی، چیئرمین پی اے سی سندھ اسمبلی غلام قادر چانڈیوکی زیر صدارت پبلک اکاؤنٹس کمیٹی کا اجلاس ہوا جس میں خود حکومتی ارکان ہی شریک نہ ہوئے۔

(جاری ہے)

اجلاس میں محکمہ بلدیات کے دوہزار نو اور دس کے آڈٹ پیراز کا جائزہ لیا جانا تھا تاہم شرجیل میمن ، گہنور خان اسران اور کریم سومرو کے علاوہ کوئی ممبر کمیٹی کے اجلاس میں شریک نہیں ہوا۔

سید خورشید شاہ کے صاحبزادے فرخ شاہ اور آصف زرداری کی ہمشیرہ فریال تالپور مسلسل پانچویں اجلاس سے بھی غیر حاضر تھے۔جبکہ محکمہ خزانہ کے سیکریٹری سمیت تمام متعلقہ افسر بھی آج پانچویں اجلاس میں شریک نہیں ہوئے۔جس کے باعث اجلاس دو منٹ بعد ہی ملتوی کردیا گیا۔#