ورلڈکپ 2019 کے دوران ہائی اسکورنگ میچز ہونے کا امکان

ٹورنامنٹ کے دوران ہائی اسکورنگ میچز کے امکان کے پیش نظر پہلی مرتبہ 500 رنز والا اسکور کارڈ تیار کر لیا گیا

muhammad ali محمد علی بدھ 22 مئی 2019 20:33

ورلڈکپ 2019 کے دوران ہائی اسکورنگ میچز ہونے کا امکان
لندن (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین۔ 22 مئی2019ء) ورلڈکپ 2019 کے دوران ہائی اسکورنگ میچز ہونے کا امکان، ٹورنامنٹ کے دوران ہائی اسکورنگ میچز کے امکان کے پیش نظر پہلی مرتبہ 500 رنز والا اسکور کارڈ تیار کر لیا گیا۔ تفصیلات کے مطابق انگلینڈ میں  شیڈول عالمی کپ کے آغاز میں صرف 8 روز باقی رہ گئے ہیں۔ ایسے میں ورلڈکپ کی تیاریاں زور و شور سے جاری ہیں۔

پاکستان اور انگلینڈ کے دوران ہونے والی حالیہ سیریز کے دوران تمام میچز ہائی اسکورنگ ثابت ہوئے، جس کے بعد امکان ظاہر کیا جا رہا ہے کہ ورلڈکپ کے دوران بھی ایسی ہی وکٹیں تیار کی جائیں گی، اور میچز ہائی اسکورنگ ہوں گے۔ ورلڈکپ 2019 کے دوران ہائی اسکورنگ میچز ہونے کے امکان کے پیش نظر پہلی مرتبہ 500 رنز والا اسکور کارڈ تیار کر لیا گیا۔

(جاری ہے)



اس سے قبل جب بھی آفیشل میچز کیلئے اسکور کارڈ تیار کیا جاتا تھا، تب اس اسکور کارڈ میں زیادہ سے زیادہ 400 رنز کی حد شامل ہوتی تھی۔ واضح رہے کہ آئی سی سی کرکٹ ورلڈ کپ 30مئی سے 14جولائی تک انگلینڈ میں منعقد ہوگا۔ پاکستان اور بھارت کی کرکٹ ٹیمیں 16جون کو اولڈ ٹریفرڈ میں ٹکرائیں گی۔ورلڈ کپ میں اپنے افتتاحی میچ سے قبل قومی ٹیم افغانستان اور بنگلہ دیش کے خلاف وارم اپ میچز بھی کھیلے گی۔

افغانستان کے خلاف وارم اپ میچ 24مئی کو برسٹل میں منعقد ہوگا جبکہ بنگلہ دیش کے خلاف 26مئی کو کارڈیف میں وارم اپ میچ ہوگا۔31مئی کو قومی کرکٹ ٹیم ویسٹ انڈیز کے خلاف ٹرینٹ برج میں اپنا پہلا میچ کھیلے گی۔دوسرا میچ 3جون کو انگلینڈ کے خلاف ٹرینٹ برج میں ہوگا۔تیسرا میچ 7جون کو سری لنکا کے خلاف برسٹل میں ہوگا۔چوتھا میچ 12جون کو آسٹریلیا کے خلاف ٹانٹن میں ہوگا۔

پانچواں میچ 16جون کو بھارت کے خلاف اولڈ ٹریفرڈ میں کھیلا جائے گا۔چھٹا میچ 23جون کو ساﺅتھ افریقہ کے خلاف لارڈز کرکٹ گراﺅنڈ میں ہوگا۔ساتواں میچ نیوزی لینڈ کے خلاف 26جون کو ایجباسٹن میں منعقد ہوگا۔آٹھواں میچ 29جو ن کو افغانستا ن کے خلاف ہیڈنگلے میں ہوگا جب کہ نواں میچ بنگلہ دیش کے خلاف لارڈز کرکٹ گراﺅنڈ میں پانچ جولائی کو ہوگا۔