سیالکوٹ،ڈیف اینڈ ڈمب ڈسٹرکٹ ویلفیئر ایسوسی ایشن کے زیر اہتمام سپیشل پرسنز میں رمضان راشن پیکج کی تقسیم

بدھ 22 مئی 2019 23:52

سیالکوٹ ۔ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 22 مئی2019ء) ڈیف اینڈ ڈمب ڈسٹرکٹ ویلفیئر ایسوسی ایشن کے زیر اہتمام سپیشل پرسنز میں رمضان راشن پیکج تقسیم کرنے کی تقریب منعقد ہوئی صدر ایسوسی ایشن منصور احمد، جنرل سیکرٹری عدیل صابر ، یاسین نے خطاب کرتے ہوئے کہا رمضان مبارک نیکیاں کمانے اور بخشش کا مہینہ ہے جس مسلمان نے اللہ کے مہمان رمضان مقدس کو اپنی زندگی میں پایا اور فیض نہ حاصل کیا اوروہ مسلمان بدقسمت ہے جو رب کریم کی بخشش سے محروم رہ گیا ۔

(جاری ہے)

انہوں نے ان خیالات کا اظہار ڈیف اینڈ ڈمب ڈسٹرکٹ ویلفیئر ایسوسی ایشن کی طرف سے سپیشل پرسن میں رمضان پیکیج تقسیم کرنے کی تقریب میں کیا تقریب میں سنیئر نائب صدر ذیشان اسلم، فنانس سیکرٹری محسن مغل، جوائنٹ سیکرٹری ایم احمد، سیکرٹری اطلاعات نصیر ڈوڈھی، رضوان خالد ، افضل حمید، ذیشان حمید، فیصل صالح ، عثمان، خرم بھی موجود تھے بعد ازاں تقریب میں رمضان راشن پیکج تقسیم گیا .

متعلقہ عنوان :