ضلع خیبر کے 26 پولیس جوانوں کو جدید تربیت سے آراستہ کرنے کیلئے پولیس سکول اف ایکسپلوسیو ہینڈلنگ نوشہرہ میں پہلا بم ڈسپوزل کورس کرایا جائے گا

بدھ 22 مئی 2019 23:57

نوشہرہ کینٹ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 22 مئی2019ء) نوشہرہ ضلع خیبر کے 26 پولیس جوانوں کو جدید تربیت سے آراستہ کرنے کیلئے پولیس سکول اف ایکسپلوسیو ہینڈلنگ نوشہرہ پہلا بم ڈسپوزل کورس کرایا جائے گا۔محکمہ پولیس میں ضم ہونے کے بعد کسی بھی سابقہ خاصہ دار یا لیویز فورس کا پہلا بیج ہے جن کو جدید دور کے تقاضوں سے ہم اہنگ کرنے کی خاطر پولیس سکول ا?ف ایکسپلوسیو ہینڈلنگ نوشہرہ میں بم ڈسپوزل کورس کرایا جائے گا۔

اسی طرح وقتا فوقتا دیگر اہلکاروں کو بھی اس طرز کے جدید کورس کرائے جائیں گے جس سے پولیس اہلکاروں کے استعدد کار اور پیشہ ورانہ مہارت میں مزید اضافہ ہوگا۔ سی سی پی او قاضی جمیل الرحمان نے ملک سعد شہید پولیس لائنز میں جوانوں سے خصوصی ملاقات کے دوران کہا کہ ضلع خیبر کے جوانوں کو جدید کورسز کرانے کا مقصد وہاں امن و امان کے قیام اور جرائم کی سرکوبی کی خاطر جوانوں کے استعداد کار میں اضافہ اور ان کو جدید دور کے تقاضوں اور ضرورتوں کے مطابق ڈھالنا ہے۔

(جاری ہے)

بعد ازاں پولیس سکول ا?ف ایکسپلوسیو ہینڈلنگ نوشہرہ کے ڈائریکٹر نیاز محمد یوسفزئی نے اہلکاروں کی آمد پر انکا استقبال کیا اور کہا کہ جوانوں کو ابتدائی طور پر مختلف قسم بارودی مواد اور ان کو ناکارہ بنانے سے متعلق جدید ساز و سامان کے ذریعے جدید تربیت دی جائے گی جس سے ا?راستہ ہو کر وہ ملک دشمن عناصر کے عزائم کو خاک میں ملانے میں اہم کردار ادا کرسکیں گئے۔

متعلقہ عنوان :