فہیم اشرف کو ریزرو کھلاڑی کے طور پر انگلینڈ میں ہی روک لیا گیا ہے

بدھ مئی 23:57

فہیم اشرف کو ریزرو کھلاڑی کے طور پر انگلینڈ میں ہی روک لیا گیا ہے
لاہور(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 22 مئی2019ء) ورلڈ کپ اسکواڈ میں جگہ بنانے والے وہاب ریاض نے انگلینڈ کیلیے اڑان بھرلی۔وہاب ریاض برسٹل میں دیگر کھلاڑیوں کو جوائن کریں گے، محمد عامر ایک روز قبل ہی اسکواڈ کا حصہ بن گئے تھے۔

(جاری ہے)

دوسری جانب ڈراپ کیے جانے والے فہیم اشرف نجی مصروفیات کی وجہ سے پاکستان آنے کے خواہاں تھے، ذرائع کے مطابق مینجمنٹ نے ان کو ریزرو کھلاڑی کے طور پر انگلینڈ میں ہی رکنے کی ہدایت کردی ہے۔آصف علی کی امریکہ میں انتقال کر جانے والی بیٹی کی نماز جنازہ جمعرات کو فیصل آباد کے علاقہ سمن آباد میں ادا کی جائے گی، ان کی انگلینڈ روانگی کا فیصلہ تا حال نہیں کیا گیا۔

متعلقہ عنوان :