سراج الحق کی محمد زکریا سے ملاقات، صحت یابی کی دعا

بدھ 22 مئی 2019 23:58

کراچی(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 22 مئی2019ء) امیر جماعت اسلامی پاکستان سینیٹرسراج الحق نے جماعت اسلامی کراچی ضلع شر قی کے رکن محمد زکریا سے ملاقات کی اوران کی صحت یابی کی دعا کی ۔

(جاری ہے)

علاوہ ازیں سینیٹرسراج الحق نے جماعت اسلامی ضلع شرقی گلشن اقبال کے رکن ڈاکٹر محمود الحسن کی عیادت اورمزاج پرسی اوردعائے صحت کی۔دریں اثناء امیر جماعت اسلامی پاکستان سینیٹرسراج الحق نے ضلع شرقی گلشن اقبال کے رکن مسعود عزیز کی بھی عیادت ومزاج پرسی اوردعائے صحت کی ۔اس موقع پر سیکریٹری کراچی عبد الوہاب ،ڈپٹی سکریٹری یونس بارائی ، قیم ضلع ڈاکٹر فواد ، سید خضر باقی ، سعد ودیگر بھی موجود تھے ۔ #