مدرسہ عربیہ جامعہ فاروقیہ موسیٰ کالونی کوئٹہ میں عظمت قرآن کانفرنس

معاشرے کی بد حالی و پستی کی وجہ قرآنی تعلیمات سے دوری ہے ،علماء کرام

بدھ 22 مئی 2019 23:58

کوئٹہ(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 22 مئی2019ء) مدرسہ عربیہ جامعہ فاروقیہ موسی کالونی سریاب کے زیراہتمام تفسیر کے ختم کے مناسبت عظمت قرآن کانفرنس سے جمعیت علما اسلام نظریاتی ضلع کوئٹہ کے امیر مولانا قاری مہراللہ، مولاناعبدالستار آزاد، مولاناولی اللہ جاجروی ،فرزندمولاناعبدالغنی جاجروی خطاب کرتے ہوئے کہا کہ معاشرے کی بد حالی و پستی کی وجہ قرآنی تعلیمات سے دوری ہے حضوراکرم صلی اللہ علیہ وسلم نے قرآنی تعلیم کے ذریعے ایک ایسا انقلابی معاشرہ تشکیل دیا تھا جوپوری انسانیت کیلئے ایک مثال تھا خداکی زمین پر قرآنی نظام کونافذ کرنے کی ذمہ داری ہر مسلمان پر ہے اسلام مغلوب نہیں بلکہ غالب ہونے کیلئے آیا ہے اسلام عالمگیر تحریک اور عالم گیر نظریہ ہے اسلام کا نظریہ آفاقی ہے اور وطن عزیز میں اسلامی نظام کے نفاذ کے بغیرانقلاب ممکن نہیں قرآن کریم کی پر پیغام کو آگے بڑھاکر زندگیوں میں انقلاب لایا جائے خطاب کرتے ہوئے کہاقران کریم کی عظمت مسلمہ ہے اور جس ادارے بستی یاجگہ میں جو بھی قران کو پڑھتے اور پڑھاتے ہیں وہ بھی عظیم ہیں یہ مدارس اسلامیہ لاکھوں بچوں کوبلامعاوضہ قرانی تعلمات کی خدمات سرانجام دے رہے ہیں یقینا مدارس کی خدمات قابل تحسین وقابل قدر ہے قران کریم نے خاندانی عصبیت قوموں کی تفریق ذاتوں کی اونچ نیچ کو مٹا کر تعمیرانسانیت کے معاشرے کیلئے واضح اصول انسانیت کے سامنے رکھے یہی وجہ ہے کہ اس قران کریم کے آتے ہی جو لوگ صدیوں سے اختلاف وانتشار کے شکار تھے انہوں نے اس قران کو پڑھ کر انسانیت کا وہ بہترین معاشرہ ہوکر رضی اللہ عنہم ورضو اعنہ کے مصداق بن گئے جہالت میں عورتوں کوزندہ درگور کرنیوالے اس قرانی تعلیمات کی برکات سے عورتوں کونہ صرف اپنا حق دیابلکہ اسکی عزت کو تحفظ دیا آج مختلف طریقوں سے مسلمانوں کی فکر کو تبدیل کر کے لادینیت اور فواحش کو فروغ دے کر ملت اسلامیہ کے نونہالوں کو ماڈریٹ اسلام کی آڑ میں اسلام سے دور کیا جارہا ہے ایسے حالات میں پوری امت مسلمہ کی زمہ داری ہے کہ اپنے بچوں کو قران کریم کی تعلیم دیں اورمحلہ محلہ گھر گھر میں قرآنی مکاتب کوکھول دئییتاکہ دنیا میں امن وسکون کی فضا قائم ہوسکیقرآن ہی دعوت انقلاب اور ہمارے تمام مسائل کا حل ہے قرآنی تعلیمات کے ذریعے معاشرے کی تبدیلی دینی مدارس کا ہدف ہے انہوں نے کہاقرآن ہی دعوت انقلاب مہنگائی و بیروزگاری اور بے سکونی سے نجات سمیت ہمارے تمام مسائل کا حل پیش کرتا ہے موجودہ کرپٹ نظام اور قیادت نے بدامنی مہنگائی اورسوائے مایوسی کے سوا کچھ نہیں دیا دنیا و آخرت کی کامیابی اور اصلاح معاشرہ کیلئے نہ صرف قرآنی دعوت کو عام بلکہ زندگی کے ہر دائرے میں اس کونافذ کرنے کی ضرورت ہے خطاب کرتے ہوئے کہا قرآن کی دعوت اور اس کے احکامات سے دوری کی وجہ سے آج ہم مختلف مسائل کا شکار ہیں نجات کا واحد راستہ قرآنی تعلیمات پر عمل کرنا ہیاگر امت مسلمہ اپنا کھویا ہوا مقام دوبارہ حاصل کرنا چاہتیہیں تو قرآن کو اپنی زندگی کا دستور بنا کر اس پر عمل کرے انہوں نے کہاعیدالفطر کے بعد تقسیم اسناد کاجلسہ ہوگا تفسیر پڑھانے کی خدمت پر مولاناولی اللہ جاجروی اور مولاناعبدالستار آزاد کومبارکباد دی۔