عالمی قوتیں پاکستان کو تنہا کرنے کیلئے گریٹ گیم شروع کرچکی ہیں،جے یوآئی نظریاتی

بدھ 22 مئی 2019 23:58

کوئٹہ(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 22 مئی2019ء) جمعیت علما اسلام نظریاتی پاکستان کے مرکزی کنونیئر مولاناعبدالقادر لونی، مرکزی جنرل سیکرٹری مولانا محمودالحسن قاسمی، مرکزی ڈپٹی کنونیئرنجم خان ایڈووکیٹ مرکزی سیکرٹری اطلاعات سیدحاجی عبدالستارشاہ چشتی حاجی حیات اللہ کاکڑ مفتی شفیع الدین ودیگر نے کہا کہ عالمی قوتیں پاکستان کو تنہا دیکھنے کے لئے گریٹ گیم شروع کرچکاہے عالمی طاقتیں پاکستان کو داخلی مسائل میں الجھا کر ملک کوترقی اور معیشت کی استحکام سے محروم کرنا چاہتی ہیں اور سی پیک منصوبے کو ناکام بنانے کیلئے پاکستانی معیشت پر کاری ضرب لگایاجارہاہے پاکستانی روپے کی اس حد تک قدر گرا کر پاکستان کے موجودہ واجب الادا قرضوں کو ضرب دے کر کئی گناہ بڑھا دیا گیا ہے اور پاکستان کو اپنے مفادات کے شکنجے میں جکڑ کر اپنی منشا کے فیصلے کروانے پر مجبور کرنے کے لئے منصوبے بن رہے ہیں انہوں نے کہاملک کے اندر اس وقت 1971 جیسے حالات بنائے جا رہے ھیں ریاست اورعوام کے درمیان نفرت اورعدم اعتماد کا بیج بویا جا رہا ہے لسانیت قومیت اور علیحدگی کی تحریکیں کو پروان چڑھانے سے مشرقی پاکستان کی تاریخ دہرانے کی کوششیں ہو رہی ہیں انہوں نے کہاکہ امریکہ کے پشت پناہی پر بھارت خطے کا اجارہ دار بننے کاخواب دیکھ رہے ہیں اور ہمسایہ ملک کے سرحد کے ساتھ دہشت گردی کے اڈے کھول رکھے ہیں جو پاکستان میں بدامنی پھیلائی جاریی ہیانہوں نے کہا ملک کودرپیش چیلنجز وخطرات امریکہ اسرائیل اور بھارت کی گٹھ جوڑ ہیپاکستان کے سرحدات کوغیر مستحکم کرنے کے لئے ہمسایہ ممالک میں غاصبانہ پڑا ڈال کر رکھاہے ایران کودھمکیاں کے پس پشت پر ناپاک عزائم سے قوم آگاہے انہوں نے کہا عالمی اور خطہ کی بدلتی صورتحال پر متحد ہوناناگزیر ہوچکاہے۔