ڈی سی لاہور کی زیر صدارت اجلاس، انسدادپولیو مہم کا جائزہ لیا گیا

جمعرات 23 مئی 2019 00:17

لاہور۔22 مئی(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 22 مئی2019ء) ڈی سی صالحہ سعید کی زیر صدارت انسداد پولیو کے حوالے سے اجلاس ہوا،اجلاس میں ایڈیشنل ڈپٹی کمشنرز ،اسسٹنٹ کمشنرز،سی ای او ہیلتھ،ڈی ڈی او ہیلتھ اور دیگرنے شرکت کی،اجلاس میں ماہ جون میں شروع ہونے والی پولیو مہم کو مزید بہتر انداز سے چلانے کا جائزہ لیا گیا، ڈی سی نے پولیو ورکرز،یوسی ایم او اور دیگر سٹاف کی ٹریننگ کوپر امن طریقے سے چلانے کی ہدایت کی،انہوں نے کہا کہ جو ٹریننگ میں شرکت نہ کرے اس کیخلاف سخت کارروائی کی جائے گئی، اس حوالے سے یوسی ایم او ڈاکٹر اعجاز کو ٹریننگ میں شرکت نہ کرنے پر برطرفی کا کیس تیار کر لیا گیا،ڈی سی نے کہا کہ ہر ٹائون میں گذشتہ پولیو مہم کو مد نظر رکھتے ہوئے خامیاں اور مسائل کی لسٹ ترتیب دی جائے اور30 مئی تک تمام ڈی ڈی او ہیلتھ اپنا مائیکرو پلان مرتب کریں،انہوں نے کہا کہ پولیو مہم کے حوالے سے ناقص ایریازکی نشاندہی کی جائے اورپولیو کے حوالے سے جو نقشہ جات مکمل نہ ہیں اِ ن کو مکمل کیا جائے،انہوں نے کہا کہ پولیو مہم کے دوران سٹاف کی ایک جگہ سے دوسری جگہ ڈیوٹی نہ لگائی جائے اورمحکمہ ایجوکیشن کو کلاس فور کی1800کے قریب سٹاف کو پولیو مہم کا حصّہ بنایا جائے،ڈی سی نے کوپرآیٹو، اے ڈی ایل بی ، سوشل ویلفیئر، ایم سی ایل، ماحولیات ،والڈ سٹی، کالجز اور انفارمیشن کے محکموں کو پولیو مہم میں بھر پور حصّہ لینے کی ہدایت کی،انہوں نے کہا کہ پولیو مہم کی تشہیر کو احسن انداز میں چلایا جائے اورپولیو کے سفیر نامزد کیے جائیں،ڈی سی نے کہا کہ جون میں شروع ہونیوالی پولیو مہم کا آغاز ابھی سے ہی کردیا گیا ہے ۔

متعلقہ عنوان :