ایس پی صدر زون ملک نعیم اقبال کی زیر صدارت فیصل مسجد کی سیکور ٹی بارے اہم اجلاس

اے ایس پی ما ر گلہ سرکل سمیت، فیصل مسجد کی انتظا میہ کی شرکت ،سیکور ٹی انتظا ما ت کا جا ئز ہ لیا گیا

جمعرات 23 مئی 2019 00:20

اسلام آباد (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 22 مئی2019ء) ایس پی صدر زون ملک نعیم اقبال نے فیصل مسجد کی سیکور ٹی کے حو الے سے ایک اہم میٹنگ کی، میٹنگ میں اے ایس پی ما ر گلہ سرکل سمیت، فیصل مسجد کی انتظا میہ نے شرکت کی جس میں سیکور ٹی انتظا ما ت کا جا ئز ہ لیا گیا۔ تفصیلا ت کے مطا بق آئی جی اسلام آباد محمد عامر ذوالفقار خان اور ڈی آئی جی آپریشنز وقار الدین سید کی ہدایت پر ایس پی صدر ملک نعیم اقبال نے فیصل مسجد میںاعتکا ف اور محفل شبینہ کے حو الے سے سیکورٹی انتظامات کا جائزہ لیا ، میٹنگ میں اے ایس پی مارگلہ عائشہ گل ،ایس ایچ او تھانہ مارگلہ انسپکٹر عبدالجبار ،ڈائریکٹر سیکورٹی فیصل مسجد سہیل احمد اور مسجد انتظامیہ نے شرکت کی، ایس پی صدر نے میٹنگ میں خطا ب کر تے ہو ئے کہا کہ پولیس اور مسجد انتظامیہ دونو ں آ پس میں مکمل کو ار ڈینیشن رکھیں اور موجو د ہ ملکی حا لا ت کے پیش نظر سیکور ٹی معاملا ت کا جا ئز ہ لیں تا کہ سیکور ٹی انتظا ما ت کو یقینی بنا یا جا سکے ، انہوں نے کہا کہ فیصل مسجد میں اعتکاف بیٹھنے والوں کے کوائف جمع کریں اور مقامی پولیس کو ان کے کوائف فراہم کر نے کی ہد ایت کی گئی ، انہو ں نے کہا کہ مسجد میں داخل ہونے تما م افراد کی چیکنگ بذریعہ واک تھر و گیٹ اور میٹل دیٹیکٹر سے کی جائے اس سلسلہ میں سپیشل برانچ پولیس سے مکمل رابطہ رکھا جا ئے ، کیمروں کے ذریعے چیکنگ کے عمل کو مزید بہتر بنانے کیلئے اقدامات کئے جائیںاور ان کی ریکا رڈنگ محفو ظ رکھی جا ئے۔

(جاری ہے)

ایس پی نے کہا کہ موجودہ ملکی حالات کے پیش نظر پولیس کی طرف سے سیکورٹی کے سخت انتظامات کئے گئے ہیں پٹرولنگ کو بڑھا دیا گیا ہے چیکنگ کے عمل کو مزید سخت کر دیا گیا،انہوں نے مقامی پولیس کو ہدایت کی کہ مسجد کی سیکورٹی پر مامور سیکورٹی گارڈز اور مسجد انتظامیہ کی طرف سے منتظمین کو بھی سیکورٹی ڈیوٹی پر ما مور ہیں ان کو بھی خصوصی بریف کیا جا ئے ،جس پر فیصل مسجد کی انتظامیہ نے پولیس کے اس اقدام کی بے حد تعریف کی اور پولیس کے ساتھ بھر پور تعاون کا یقین دلایا۔

متعلقہ عنوان :