پولیس کمپلینٹ سیل فوری انصاف کی فراہمی میں مدد گار ثابت ہو رہے ہیں،

ایس ایس پی محمد فیصل شہری بلا جھجک اپنے مشکلات شکایات سیل تک پہنچائیں، دوسروں کے لئے آسانیاں پیدا کرکے ہم نیکیاں حاصل کر سکتے ہیں

جمعرات 23 مئی 2019 00:20

راولپنڈی (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 22 مئی2019ء) ڈسٹرکٹ کمپلینٹ آفیسرایس ایس پی محمد فیصل نے ڈسٹرکٹ کمپلینٹ سیل میں عوامی شکائیات سنتے ہوئے کئی شکائیات کے ازالے کے لئے فوری کاروائی کی اور کہاکہ آئی جی پولیس پنجاب کی ہدایات پر تمام اضلاع میں شہریوں کی شکائیات پولیس افسران بلا تاخیر کاروائی کررہے ہیں اور شہری مکمل اعتماد کے ساتھ پولیس افسران سے رجوع کر رہے ہیں۔

(جاری ہے)

انہوںنے کہاکہ پولیس افسران اور اہلکار امن و امان قائم رکھنے اور جرائم کی وارداتوں پر قابو پانے کیلئے صدق دل سے کوشاں ہیں اور سٹریٹ کرائمز کی روک تھام کے لئے موٹر سائیکل کی ڈبل سواری پر بھی پابندی لگائی گئی ہے ۔ایس ایس پی محمد فیصل نے کہاکہ ماہ صیام میں دوسروں کے لئے آسانیاںپیدا کرکے ہم نیکیاں کما سکتے ہیں اور حقوق العباد پر توجہ دے کر ہم اللہ تعالیکی خوشنودی بھی حاصل کرسکتے ہیں۔ مسائل کے حل کے لئے رجوع کرنے والے افراد نے کمپلنٹ سیل کے قیام کو خوش آئندقرار دیتے ہوئے پولیس کی کارکردگی کی تعریف کی اور کہا کہ اس طریقہ کار سے شہریوںکو فوری انصاف حاصل ہو رہاہے۔