Live Updates

سشما سوراج نے شاہ محمود قریشی سے گلا کیا ہے کہ پاکستان کبھی کبھی کڑوا بولتا ہے

سشما سوراج میٹھائی لے کر آئیں اور شاہ محمود قریشی سے کہا کہ میٹھا میٹھا بولیں، شاہ محمود قریشی نے کہا کہ عمران خان پہلے ہی کہہ چکے ہیں کہ بھارت ایک قدم بڑھائے ہم دو بڑھائیں گے،ہم آج بھی مذاکرات کے لیے تیار ہیں،غیررسمی ملاقات کے دوران شاہ محمود قریشی کا بھارتی وزیرِ خارجہ کو پیغام

Usman Khadim Kamboh عثمان خادم کمبوہ بدھ 22 مئی 2019 21:43

سشما سوراج نے شاہ محمود قریشی سے گلا کیا ہے کہ پاکستان کبھی کبھی کڑوا ..
شنگھائی(اردوپوائنٹ اخبار تازہ ترین۔22مئی2019) شنگھائی تعاون وزرائے خارجہ کونسل کے اجلاس کے بعد شاہ محمود قریشی کی بھارتی وزیرِ خارجہ سشما سوراج سے غیر رسمی ملاقات ہوئی ہے۔ شاہ مھمود قریشی نے بتایا ہے کہ بھاتی وزیر خارجہ سشما سوراج نے ان سے گلہ کیا ہے کہ پاکستان کبھی کبھی کڑوا بولتا ہے۔شاہ محمود قریشی نے کہا کہ انہوں نے سشما سوراج پر واضح کیا کہ ہم تو پہلے ہی مذاکرات چاہتے ہیں۔

شاہ مھمود قریشی نے بھارتی وزیرِ خارجہ سے کہا کہ وزیراعظم عمران خان نے تو اپنی پہلی تقریر میں ہی کہا تھا کہ بھارت ایک قدم بڑھائے ہم دو بڑھائیں گے،انہوں نے کہا کہ ہم آج بھی مذاکرات کے لیے تیار ہیں۔شاہ محمود قریشی نے کہا کہ پاکستان تمام مسائل کا افہام و تفہیم سے حل چاہتا ہے۔

(جاری ہے)

وزیرخارجہ شاہ محمود قریشی نے شنگھائی تعاون وزرائے خارجہ کونسل کے اجلاس کے بعد پاکستانی کمیونٹی کے ساتھ روزہ افطار کیا۔

انہوں نے کہا کہ پاکستان نے 50ممالک کے لیے ویزاہ آن آرئیول کی پالیسی بنائی ہے۔ انہوں نے بتایا کہ پاکستان 178ممالک کو ای ویزا کی سہولت دے رہا ہے۔ وزیر خارجہ نے پاکستانی کمیونٹی سے کہا کہ دنیا بھر میں موجود پاکستانی کمیونٹی کا بھیجا ہوا ذرِ مبادلہ ملک کے لیے بہت اہمیت رکھتا ہے۔ شنگھائی تعاون وزرائے خارجہ کونسل کے اجلاس کے بعد شاہ محمود قریشی کی بھارتی وزیرِ خارجہ سشما سوراج سے غیر رسمی ملاقات ہوئی، سشما سوراج میٹھائی لے کر آئیں اور شاہ محمود قریشی سے کہا کہ میٹھا میٹھا بولیں، شاہ محمود قریشی نے کہا کہ عمران خان پہلے ہی کہہ چکے ہیں کہ بھارت ایک قدم بڑھائے ہم دو بڑھائیں گے،ہم آج بھی مذاکرات کے لیے تیار ہیں۔

 یاد رہے کہ گزشتہ پہینوں میں پلوامہ واقع کے بعد پاکستان اور بھارت کے درمیان فضائی محاذآرائی ہوئی جس دوران پاکستان نے بھارت کا اصل چہرہ دنیا کو دکھایا اور محاذآرائی سے متعلق بھارت کے جھوٹوں کو بے نقاب کیا تھا، اس حوالے سے سشما سوراج نے شاہ محمود قرشی سے کہا کہ پاکستان کبھی کبھی کروا بولتا ہے۔ پاکستان اور بھارت کے درماین کشدگی شدت اختیار کر گئی تھی جس دوران پاکستان نے بھارت کے دو جنگی طیارے بھی مار گرائے تھے اور ایک پائلٹ کو بھی گرفتار کر لیا تھا جسے بعد میں جذبہ خیرسگالی کے طور پر بھارت کے حوالے کر دیا گیا تاہم اس کے بعد بھی بھارت کی جانب سے جھوٹا پروپیگنڈہ کیا جاتا رہا جس کا پاکستان نہ موثر جواب دیا تھا۔

 اب اس ملاقات کے بعد بھارت اور پاکستان کے درمیان تعلقات میں بہتری آنے کی امید پیدا ہوئی ہے۔
Live عمران خان سے متعلق تازہ ترین معلومات