کارشو رومز سیل کرنے سے قبل متبادل جگہ فراہم کی جائے ،تاجربرادری

حکومت نان کنفرمنگ استعمال پر ریگولر کرانے کا موقع دے ،اجمل بلوچ ، خالد چوہدری ودیگر

جمعرات 23 مئی 2019 00:20

اسلام آباد(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 22 مئی2019ء) مرکزی انجمن تاجران پاکستان اور ٹریڈرز ایکشن کمیٹی اسلام آباد نے مطالبہ کیا ہے کہ سی ڈی اے مختلف مارکیٹوں میں کار شو رومز اور نان کنفرمنگ استعمال پرایکشن لے رہا ہے لیکن حکومت سے اپیل ہے کہ کارشورومز سیل کرنے سے قبل موٹرڈیلرز کو علیحدہ متبادل جگہ مہیا کی جائے اور آبپارہ چوک میں ہوٹل کے پلاٹ کو کمرشل کرنے پر بھی ایکشن لیا جائے۔

ان خیالات کا اظہار صدر اجمل بلوچ، سیکرٹری خالد چوہدری، بلیوایریا کے صدر یوسف راجپوت ، جی ایٹ کے صدر راجہ خرم نیاز اور ستارہ مارکیٹ کے صدر سید الطاف حسین شاہ ، ایف سیون جناح سپر مارکیٹ کے صدر ملک رب نواز ،کراچی کمپنی مرکز جی نائن کے جنرل سیکرٹری اول اخان ، جی ایٹ ون کے جنرل سیکرٹری چوہدری عبدالغفار نے اپنے مشترکہ بیان میں کیا ۔

(جاری ہے)

انہوں نے کہاکہ کراچی کمپنی میں اگر نان کنفرمنگ استعمال تھا تو اس کی دکانوں کی سی ڈی اے نے خریدو فروخت کی اجازت کیسے دی ،تیس سال سے لوگ کاروبار کررہے ہیں اگر نان کنفرمنگ پر ہی ایکشن لینا ہے تو آبپارہ چوک میں غیرقانونی بلڈنگ کے خلاف لیا جائے ۔

تاجر رہنمائوں کا کہناتھا کہ موٹرڈیلرز کو اوپن سپیس دے کر کاروبار کرنے کی اجازت دی جائے ۔ 22-05-19/--357 #h# -سابق ڈی سی اسلام آباد کیپٹن (ر) مشتاق احمد کو ممبر ایڈمن این ایچ اے تعینات کردیا گیا #/h# اسلام آباد ( آن لائن ) نیشنل ہائی ویز اتھارٹی میں اہم افسران کے تقرر و تبادلے کردیئے گئے ہیں گریڈ 20 کے اعلیٰ افسر طفیل احمد شیخ کو ممبر کوآرڈینیٹر ہیڈ کوارٹر جبکہ محمد اصف کو مختلف منصوبوں کا ڈائریکٹر لگا دیا گیا ہے جبکہ سابق ڈی سی اسلام آباد کیپٹن (ر) مشتاق احمد کو ممبر ایڈمن تعینات کیا گیا ہے اس کے علاوہ ان کو پبلک ریلیشن ڈائریکٹوریٹ کا انچارج بھی بنا دیا گیا ہے ۔