معصوم بچی کے ساتھ زیادتی کے بعد قتل کے واقعہ کیخلاف سول سوسائٹی دل پذیر فاؤنڈیشن پاکستان نے دیگر تنظیموں کے ساتھ مل کر احتجاج

جمعرات 23 مئی 2019 00:22

اسلام آباد(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 22 مئی2019ء) وفاقی دارالحکومت کے تھانہ شہزاد ٹاؤن کے علاقہ میں ہونے والے معصوم بچی کے ساتھ زیادتی کے بعد قتل کے واقعہ میں سول سوسائٹی دل پذیر فاؤنڈیشن پاکستان نے دیگر تنظیموں کے ساتھ مل کر احتجاج کرتے ہوئے معصومہ فرشتہ کے قاتلوں کو جلد گرفتار کر کے قرار واقعی سزا دیے جانے کا مطالبہ کیا ہے اس موقع پر دل پذیر فاونڈیشن سے نوید احمد ، آصف خوریشید ایڈووکیٹ مجیب الرحمان کیانی سعد ارسلان طارق غوری نے شرکا احتجاج سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ اسلام آباد زیادتی کے بعد قتل ہونے والی دس سالہ معصوم فرشتہ پوری قوم کی بیٹی تھی انصاف ملنے تک پوری قوم سراپا احتجاج رہے گی تعصب سیاست لسانیت کو انسانیت کے راستے میں لانا شرمناک ہے پاکستانی کسی بھی خطے سے تعلق رکھتا ہو سب لوگ اس واقعہ ے غمزدہ ہیںاس طرح کے واقعات کی روک تھام کے لیے ضروری ہے کہ حکومت اسلامی سزاؤں کے نفاذ کے ساتھ ساتھ قوانین مزید سخت کرے اسلام آباد پریس کلب کے سامنے مظاہرے میں سماجی تنظیموں نے حکقمت سے کہا ہے کہ ہم والدین کے ساتھ مکمل اظہار یکجہتی کرتے ہیں اور قوم کی بیٹی کو انصاف ملنے تک ہر فورم پر آواز بلند کرتے رہے گے