آصف علی زرداری صحت خراب ہونے کے باعث کے کراچی منتقل، نیب میں پیش نہ ہو سکیں گے

ہم پہلے بھی تفتیشوں اور عدالتوں سے گزرے ہیں اب بھی گزریں گے، وکیل سابق صدر

Usman Khadim Kamboh عثمان خادم کمبوہ بدھ 22 مئی 2019 22:01

آصف علی زرداری صحت خراب ہونے کے باعث کے کراچی منتقل، نیب میں پیش نہ ..
کراچی(اردوپوائنٹ اخبار تازہ ترین۔22مئی2019) سابق صدر آصف علی زرداری کے وکیل فارق ایچ نائیک نے بتایا ہے کہ آصف علی زرداری صحت خراب ہو نے کی وجہ سے کراچی منتقل ہو گئے ہیں اس لیے وہ نیب کے سامنے پیش نہیں ہو سکیں گے۔ ذرائع کے مطابق اس حوالے سے نیب کو خط لکھ دیا گیا ہے اور اب آصف علی زرداری کل نیب کے سامنے پیش نہیں ہوں گے۔ اس حوالے سے آصف علی زرادری پہلے کہہ چکے ہیں کہ 23تاریخ کو بلائے جانے کے حوالے سے انہین خدشہ ہے کہ انہیں گرفتار کر لیا جائے گا۔

اس سے پہلے ان کی ضمانت قبل از گرفتاری کے حوالے سے دی گئی ایک درخواست پر فیصلہ سنا دیا گیا ہے، اسلام آباد ہائیکورٹ نے سابق صدر آصف علی زرداری کی ضمانت قبل از گرفتاری پر دو صفحات پر مشتمل تحریری حکم نامہ جاری کر دیا ہے ۔

(جاری ہے)

عدالتی حکم کے مطابق آصف علی زرداری 8 رٹ پٹیشنز پر عبوری ضمانت پر ہیں۔ اسلام آباد ہائیکورٹ نے آصف علی زرداری کی رٹ پٹیشن نمبر 1169 کا حکم نامہ جاری کردیا ہے، آصف علی زرداری کی رٹ پٹیشن کے مطابق آصف علی زرداری کی عبوری ضمانت 29 مئی تک منظور کی جاتی ہے، آصف علی زرداری کی رٹ پٹیشن نمبر 1169 کو 29 مئی کو دوبارہ سنا جائے گا، حکم نامے پر جسٹس عامر فاروق اور جسٹس محسن اختر نے دستخط کر دیئے۔

ہائیکورٹ کا تحریری حکم نامہ 2 صفحات پر مشتمل ہے۔ نیب نے سابق صدر کو جعلی اکاؤنٹس کیس اور منی لانڈنگ کیس مین طلب کر رکھا ہے جن میں انہیں ابھی تک عبوری ضمانت ملتی آئی ہے لیکن 23مئی کو ہونے والی پیشی کے حوالے سے انہوں نے کہا تھا کہ انہیں لگ رہا ہے کہ اس بار انہین گرفتار کر لیا جائے گا اور اسی وجہ سے انہوں نے پارٹی کی ذمہ داری مکمل طور پر بلاول بھتو کو سونپ دی تھی اور کہا تھا کہ میرے خیال میں اب ہمارا آرام کرنے کا وقت آن پہنچا ہے۔

اب سیاسی باگ ڈور نئی جنریشن کے ہاتھ میں دے دینی چاہیے اور متوقع حکومت مخالف تحریک کی سربراہی بلاول،مریم اور مولانا فضل الرحمٰن کا بیٹا کریں گے۔انہوں نے پہلے بھی بتایا تھا کہ ان کی صحت ٹھیک نہیں ہے اور اب وہ کراچی منتقل ہو گئے ہیں اور کل کو نیب کے سامنے پیش نہین ہوں گے۔

متعلقہ عنوان :