&کوئٹہ،بلوچستان نیشنل پارٹی کا ڈپٹی کمشنر نوشکی اور ایس پی پولیس نوشکی کے ناروا رویہ کی مذمت

بدھ 22 مئی 2019 22:50

ّکوئٹہ(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 22 مئی2019ء) بلوچستان نیشنل پارٹی کے مرکزی بیان میں ڈپٹی کمشنر نوشکی اور ایس پی پولیس نوشکی کے ناروا رویہ کی مذمت کرتے ہوئے کہا ہے کہ ایس پی پولیس کے نامناسب رویہ سے متعلق پارٹی کے ضلعی رہنمائوں نے گزشتہ روز ڈپٹی کمشنر سے ملاقات کی اور انہیں آگاہ کیا کہ آئے روز ضلع نوشکی میں راہزنی کی وارداتوں ‘ ڈکیتیوں اور امن و امان کی صورتحال ابتر ہوجا رہی ہے جس پر ڈپٹی کمشنر کو چاہئے تھا کہ ان معاملات کا بغور جائزہ لے کر احکامات جاری کرتے کہ امن و امان کی صورتحال کو بہتر اور چوری ‘ ڈکیتی کے واقعات کو روکا جائے مگر ضلعی انتظامیہ کے افسر نیبات سننے کے بجائے ہتک آمیز رویہ اختیار کیا جو کہ کسی بھی صورت درست اقدام نہیں بیان میں کہا گیا ہے کہ پارٹی کی کوشش رہی ہے کہ وہ نوشکی میں امن بحال اور راہزنی کے واقعات کم ہوں مگر پولیس کی نااہلی کی وجہ سے عوام کے جان و مال کا محفوظ ہونے کی بجائے چوری ‘ ڈکیتی کی وارداتوں میں اضافہ ہو رہا ہے بیان میں کہا گیا ہے کہ فوری طور پر صوبائی حکومت ہتک آمیز رویہ کا ایکشن لیا اور انتظامیہ اور پولیس کے افسران کو پابند کیا جائے کہ وہ نوشکی کے غیور عوام جان و مال کے تحفظ کو یقینی بنانے کے ساتھ ساتھ راہزنی کے واقعات کو کنٹرول کرے ضلعی انتظامیہ کے افسران کی بھی ذمہ داری بنتی ہے کہ وہ سیاسی رہنمائوں ‘ قوم دوست شخصیات جو اجتماعی مسائل کی نشاندہی کرتے ہیں ان کی بات کو سنجیدگی سے لیتے ہوئے ان کے مسائل حل کرے یہ وہ ہو کہ ان کا عزت نفس مجروح کیا جائے پارٹی بیان میں کہا گیا ہے کہ فوری طور پر حکومت نوشکی کے معاملات کو حل کرنے کیلئے اقدامات کرے ۔