سپریم کورٹ نے خاتون کی اراضی پر غیر قانونی قبضے میں ملوث چار ملزموں کی ضمانت قبل از گرفتاری کی درخواست مسترد کردی

بدھ 22 مئی 2019 23:15

اسلام آباد ۔ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 22 مئی2019ء) سپریم کورٹ نے خاتون کی اراضی پر غیر قانونی قبضے میں ملوث چار ملزموں کی ضمانت قبل از گرفتاری کی درخواست مسترد کردی۔

(جاری ہے)

بدھ کو جسٹس گلزار احمد کی سربراہی میں 3 رکنی بنچ نے منور حسین‘ مظہر حسین ‘ طاہر حسین اور شاہد حسین کی ضمانت قبل از گرفتاری کی درخواست کی سماعت کی۔ یہ چاروں ملزمان قادر پور راں ملتان میں عمارہ ناصر نامی خاتون کی ملکیتی زمین پر غیر قانونی قبضے میں ملوث ہیں۔ سماعت کے دوران جسٹس گلزار احمد نے کہا کہ ملزمان خاتون کے گھر میں داخل ہوئے اور توڑ پھوڑ کی۔ بنچ نے ملزمان کی درخواست ضمانت قبل از گرفتاری مسترد کردی۔