آئی سی سی نے پہلی مرتبہ ورلڈکپ کی میڈیا کوریج کیلئے کسی پاکستانی خاتون کو منتخب کر لیا

پی ایس ایل کی رپورٹنگ سے شہرت حاصل کرنے والی زینب عباس انگلینڈ میں شیڈول عالمی کپ کے دوران میدانوں میں رپورٹنگ کرتے نظر آئیں گی، جبکہ آئی سی سی کا خصوصی شو بھی ہوسٹ کریں گی

muhammad ali محمد علی بدھ 22 مئی 2019 23:17

آئی سی سی نے پہلی مرتبہ ورلڈکپ کی میڈیا کوریج کیلئے کسی پاکستانی خاتون ..
لندن (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین۔ 22 مئی2019ء) پہلی مرتبہ پاکستانی خاتون ورلڈکپ کیلئے رپورٹنگ پینل کا حصہ بن گئیں، پی ایس ایل کی رپورٹنگ سے شہرت حاصل کرنے والی زینب عباس انگلینڈ میں شیڈول عالمی کپ کے دوران میدانوں میں رپورٹنگ کرتے نظر آئیں گی۔ تفصیلات کے مطابق انگلینڈ میں شیڈول عالمی کرکٹ کپ کا آغاز 30 مئی سے ہوگا۔ انگلینڈ میں شیڈول کرکٹ کے عالمی کپ کے آغاز میں صرف 8 روز باقی ہیں۔

ایسے میں ورلڈکپ کی تیاریاں زور و شور سے جاری ہیں۔ جبکہ ورلڈکپ کی کوریج کیلئے صحافی، رپورٹرز اور کمنٹیٹرز بھی انگلینڈ پہنچ چکے ہیں۔ پہلی مرتبہ ایسا ہوا ہے کہ پاکستان کی کوئی خاتون رپورٹر ورلڈکپ کے رپورٹنگ پینل میں شامل کر لی گئی ہے۔ پی ایس ایل کی رپورٹنگ سے شہرت حاصل کرنے والی زینب عباس انگلینڈ میں شیڈول عالمی کپ کے دوران میدانوں میں رپورٹنگ کرتے نظر آئیں گی۔

(جاری ہے)

 جبکہ زینب آئی سی سی کے خصوص شو کو ہوسٹ بھی کریں گی۔

واضح رہے کہ آئی سی سی کرکٹ ورلڈ کپ 30مئی سے 14جولائی تک انگلینڈ میں منعقد ہوگا۔ پاکستان اور بھارت کی کرکٹ ٹیمیں 16جون کو اولڈ ٹریفرڈ میں ٹکرائیں گی۔ورلڈ کپ میں اپنے افتتاحی میچ سے قبل قومی ٹیم افغانستان اور بنگلہ دیش کے خلاف وارم اپ میچز بھی کھیلے گی۔

افغانستان کے خلاف وارم اپ میچ 24مئی کو برسٹل میں منعقد ہوگا جبکہ بنگلہ دیش کے خلاف 26مئی کو کارڈیف میں وارم اپ میچ ہوگا۔31مئی کو قومی کرکٹ ٹیم ویسٹ انڈیز کے خلاف ٹرینٹ برج میں اپنا پہلا میچ کھیلے گی۔دوسرا میچ 3جون کو انگلینڈ کے خلاف ٹرینٹ برج میں ہوگا۔تیسرا میچ 7جون کو سری لنکا کے خلاف برسٹل میں ہوگا۔چوتھا میچ 12جون کو آسٹریلیا کے خلاف ٹانٹن میں ہوگا۔

پانچواں میچ 16جون کو بھارت کے خلاف اولڈ ٹریفرڈ میں کھیلا جائے گا۔چھٹا میچ 23جون کو ساﺅتھ افریقہ کے خلاف لارڈز کرکٹ گراﺅنڈ میں ہوگا۔ساتواں میچ نیوزی لینڈ کے خلاف 26جون کو ایجباسٹن میں منعقد ہوگا۔آٹھواں میچ 29جو ن کو افغانستا ن کے خلاف ہیڈنگلے میں ہوگا جب کہ نواں میچ بنگلہ دیش کے خلاف لارڈز کرکٹ گراﺅنڈ میں پانچ جولائی کو ہوگا۔