وفاقی دارالحکومت میں دس سالہ مقتول بچی فرشتہ کیس کی ابتدائی انکوائری رپورٹ وزیراعظم کو پیش کر دی گئی، رپورٹ میں چک شہزاد ٹائون کے ایس ایچ او اور متعلقہ اہلکار تاخیر سے رپورٹ درج کرنے کے ذمہ دار قرار دیئے گئے ہیں

جمعرات 23 مئی 2019 00:20

اسلام آباد ۔ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 23 مئی2019ء) وفاقی دارالحکومت میں دس سالہ مقتول بچی فرشتہ کیس کی ابتدائی انکوائری رپورٹ وزیراعظم کو پیش کر دی گئی، جس میں چک شہزاد ٹائون کے ایس ایچ او اور متعلقہ اہلکار تاخیر سے رپورٹ درج کرنے کے ذمہ دار قرار دیئے گئے ہیں۔

(جاری ہے)

گزشتہ روز وزیراعظم میڈیا آفس سے جاری بیان کے مطابق وزیراعظم نے انکوائری رپورٹ پر سخت ایکشن لیتے ہوئے احکامات جاری کر دیئے۔

وزیراعظم نے کہا کہ انکوائری رپورٹ سے پولیس اہلکاروں کا قصور ثابت ہوتا ہے۔ وزیراعظم نے کہا کہ ایس ایچ او کو فوری معطل کر کے مقدمہ درج اور محکمانہ کارروائی کی جائے۔ متعلقہ سرکل ڈی ایس پی کو فوری طور پر معطل کیا جائے۔ وزیراعظم نے فرشتہ قتل کیس کی تحقیقات کے بارے میں روزانہ کی بنیاد پر رپورٹ بھی طلب کر لی۔

متعلقہ عنوان :