ایٹمی معاہدے پر عمل درآمد سے متعلق کمیشن جلد تشکیل دیا جائے، روس

جمعرات 23 مئی 2019 09:20

ماسکو ۔ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 23 مئی2019ء) روس کے نائب وزیر خارجہ نے ایٹمی معاہدے کی صورت حال واضح اور اس سلسلے میں فریقین کے مواقف سننے کے لئے ایٹمی معاہدے سے عمل درآمد سے متعلق کمیشن کا اجلاس جلد سے جلد تشکیل دیئے جانے کی ضرورت پر زور دیا ہے۔

(جاری ہے)

روس کے نائب وزیر خارجہ سرگئی ریابکوف نے تاس نیوز ایجنسی سے گفتگو کرتے ہوئے اعلان کیا ہے کہ ایٹمی معاہدے کی صورت حال واضح کرنے اور اس سلسلے میں فریقین کے مواقف سننے کے لئے ایٹمی معاہدے پر عمل درآمد سے متعلق کمیشن کا اجلاس جلد سے جلد تشکیل دیئے جانے کی ضرورت ہے۔

انھوں نے کہا ہے کہ ضرورت اس بات کی ہے کہ دونوں فریق ایک دوسرے کی آنکھ میں آنکھ ڈال کر بات کریں اور اس بات کو سمجھیں کہ ایٹمی معاہدے کے تحفظ کے لئے اجتماعی طور پر کس قسم کا قدم اٹھائے جانے کی ضرورت ہے مگر افسوس کی بات یہ ہے کہ یورپی یونین کی کوآرڈینیٹر نے اب تک اس اجلاس کی تشکیل کے لئے کوئی تاریخ کا اعلان کیا ہے۔

متعلقہ عنوان :