لیبیا کے معاملے میں سلامتی کونسل کے ارکان اتفاق رائے پیدا کریں، سیکرٹری جنرل

جمعرات 23 مئی 2019 09:20

نیویارک ۔ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 23 مئی2019ء) اقوام متحدہ کے سیکریٹری جنرل نے لیبیا کے معاملے میں سلامتی کونسل کے ارکان سے اتفاق رائے پیدا کرنے کی اپیل کی ہے۔ صحافیوں سے بات چیت کرتے ہوئے اقوام متحدہ کے سیکریٹری جنرل کے ترجمان اسٹیفن دوجاریک کا کہنا تھا کہ سلامتی کونسل کے ارکان کو لیبیا کی جھڑپوں میں ملوث تمام فریقوں کو متفقہ پیغام دینا چاہیے۔

(جاری ہے)

اس سوال کے جواب میں کہ کیا سلامتی کونسل لیبیا میں جنگ بندی کا مطالبہ کرنا چاہتی ہے، اسٹیفن دوجاریک کا کہنا تھا کہ سیکریٹری جنرل کا خیال ہے کہ سلامتی کونسل کی ذمہ داری ہے وہ اس بارے میں فیصلہ اور اس کا اعلان کرے۔ لیبیا میں جھڑپوں کو دو ماہ کا عرصہ بیت رہا ہے لیکن سلامتی کونسل کوئی بھی ٹھوس فیصلہ کرنے میں ناکام رہی ہے حتی اس حوالے سے بیان اور قرارداد جاری کرنے پر بھی متفق نہیں ہو سکی ہے۔ ادھر لیبیا کے امور میں اقوام متحدہ کے خصوصی نمائندے غسان سلامہ نے لیبیا کی تقسیم اور خانہ جنگی کا خدشہ ظاہر کیا ہے۔

متعلقہ عنوان :