مصر، الاخوان المسلمون کے 6 ارکان کو سنائی گئی سزائے موت کا معاملہ مفتیِ اعظم کے سپرد

جمعرات 23 مئی 2019 10:20

قاہرہ۔ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 23 مئی2019ء) مصر کی ایک فوجداری عدالت نے کالعدم مذہبی سیاسی جماعت الاخوان المسلمون کے چھے ارکان کو قتل اور دہشت گردی کے الزامات میں قصور وار قرار دے کر سنائی گئی سزائے موت کا معاملہ غیر پابند حتمی رائے کے لئے ملک کے مفتیِ اعظم کو بھیج دیا ہے۔

(جاری ہے)

قاہرہ کی فوجداری عدالت نے گزشتہ روز کہا ہے کہ یہ تمام چھ مدعا علیہان ایک پولیس اہلکار سمیت تین افراد کی ہلاکت اور دوسرے الزامات میں قصور وا ر پائے گئے تھے اور انہیں اس مقدمے میں سزائے موت سنائی گئی تھی۔

اس مقدمے میں کل 70 مدعاعلیہان کو ماخوذ کیا گیا تھا۔ وہ اس فیصلے کے خلاف اعلیٰ عدالت میں اپیل دائر کرسکتے ہیں۔ واضح رہے کہ قاہرہ کی فوجداری عدالت نے گذشتہ سال الاخوانالمسلمون کے 75 ارکان کو 2013ء میں احتجاجی دھرنوں اور تشدد کے واقعات میں ملوث ہونے کے الزامات میں قصور وار قرار دے کر سزائے موت کا حکم دیا تھا۔

متعلقہ عنوان :