متحدہ عرب امارات: شکی نوجوان نے گرل فرینڈ کو قینچی گھونپ کر مار ڈالا

ملزم کو شک تھا کہ گرل فرینڈ اُس کے ساتھی ملازم کے ساتھ چکر چلا رہی ہے

Muhammad Irfan محمد عرفان جمعرات مئی 10:32

متحدہ عرب امارات: شکی نوجوان نے گرل فرینڈ کو قینچی گھونپ کر مار ڈالا
عجمان(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین،23 مئی 2019ء) ایک عرب نوجوان نے شک کی بناءپر اپنی 34 سالہ گرل فرینڈ کے گلے میں قینچی گھونپ کر اُسے بے دردی سے مار ڈالا۔ نوجوان کو شک تھا کہ گرل فرینڈ کے اُس کے دفتر میں کام کرنے والے ایک مرد ملازم کے ساتھی تعلقات قائم ہو چکے ہیں۔ اس واردات سے قبل نوجوان نے ساتھی ملازم پر بھی قاتلانہ حملہ کیا تاہم اُس کی جان بچ گئی۔

28 سالہ نوجوان نے یہ واردات انجام دینے کے بعد خود ہی پولیس اسٹیشن پہنچ کراپنے جرم کے بارے میں بتا کر گرفتاری دے دی۔ نوجوان نے بتایا کہ اُس کے تین سال قبل ایک عرب لڑکی سے رومانوی تعلقات قائم ہوئے۔ گزشتہ سال سے اُسے محسوس ہونے لگا کہ اُس کی محبوبہ کا رویہ اُس کی جانب خاصا تبدیل ہو گیا ہے اور وہ کئی معاملات میں بہانے بازی اور جھوٹ سے کام لے رہی ہے۔

(جاری ہے)

سیکیورٹی گارڈ کی ڈیوٹی نبھانے والے عرب نوجوان کو شک تھا کہ اُس کے ایک ساتھی سیکیورٹی گارڈ نے اُس کی محبوبہ کو اپنی چکنی چپڑی باتوں میں پھنسا لیا اور وہ ان دونوں کا معاشقہ چل رہا ہے۔ ایک روز جب اُس کے بس سے بات باہر ہو گئی تو وہ اپنے 43 سالہ ساتھی ملازم کے پاس گیا اور اُسے اپنی محبوبہ سے دُور رہنے کو کہا۔ اس بات پر دونوں میں تلخ کلامی ہوئی تو عرب نوجوان نے ایک اوزار اُٹھا کر اُس کے سر پر دے مارا ۔

جس سے ساتھی ملازم کے سر سے خون بہنے لگا اور وہ زمین پر گر پڑا۔ نوجوان سمجھا کہ شاید وہ مر چکا ہے۔ اس کے بعد اس چوٹ کھائے عاشق نے محبوبہ کو فون کر کے اُسی مقام پر بُلایا جہاں وہ پہلے بھی ملاقات کیا کرتے تھے۔ جونہی محبوبہ آئی تو اُس نے قینچی اُس کی گردن میں گھونپ دی اور پھر جسم کے متعدد حصّوں پر بھی کئی وار کیے۔ جن کی تاب نہ لاتے ہوئے خاتون موقع پر ہی دم توڑ گئی۔ اس کے بعد نوجوان تھانے پہنچ گیا اور گرفتاری دے دی۔ تاہم اُسے بعد میں پولیس نے بتایا کہ اُس کا ساتھی ملازم قاتلانہ حملے میں شدید زخمی ہوا ہے تاہم اُس کی حالت خطرے سے باہر ہے۔

متعلقہ عنوان :