’خواتین اپنا پرس اور قیمتی سامان شاپنگ ٹرالی میں نہ رکھیں‘: اماراتی پولیس کی وارننگ

پولیس کے مطابق اس طرح کی لاپرواہی سے تاک میں بیٹھے چوروں کواپنا کام دکھانے میں آسانی ہو جاتی ہے

Muhammad Irfan محمد عرفان جمعرات 23 مئی 2019 10:50

’خواتین اپنا پرس اور قیمتی سامان شاپنگ ٹرالی میں نہ رکھیں‘: اماراتی ..
عجمان(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین،23 مئی 2019ء) آج کل متحدہ عرب امارات میں عید کی شاپنگ بہت زوروں پر ہے۔ لوگ دھڑا دھڑ ملبوسات، جیولری، جوتے اور دیگر سامان خرید رہے ہیں۔ شاپنگ کی زیادہ تر ذمہ داری خواتین نے اپنے کاندھوں پر اُٹھا رکھی ہے۔ اسی وجہ سے جب کہ رمضان المبارک کا آدھا مہینہ گزر گیا ہے تو بازاروں اور شاپنگ مالز میں خواتین کا رش بہت بڑھ گیا ہے۔

اس کے مقابلے میں مردوں کی تعداد کم نظر آتی ہے۔ عجمان پولیس نے اس حوالے سے شاپنگ میں مصروف خواتین کو ایک ہدایت نامہ جاری کیا ہے جس میں کہا گیا ہے کہ خواتین شاپنگ کے دوران اپنا پرس اور دیگر قیمتی سامان شاپنگ ٹرالی میں نہ رکھیں۔ عجمان پولیس کے سوشل میڈیا پر جاری مختصر ہدایت نامے میں کہا گیا ہے کہ خواتین کی جانب سے شاپنگ ٹرالی میں پرس رکھنا انتہائی پریشانی کا باعث بن سکتا ہے کیونکہ اس موقع پر کئی مجرمانہ خصلت کے لوگ چوری کی غرض سے بھی موجود ہوتے ہیں۔

(جاری ہے)

جن کے لیے یہ پرس چُرانا اُس وقت انتہائی آسان ہو جاتا ہے، جب خواتین کی توجہ ٹرالی میں پڑے اپنے سامان سے ہٹ کر شاپنگ کی جانب ہو جاتی ہے۔ واضح رہے کہ رمضان کے دوران اشیاءپر خصوصی ڈسکاﺅنٹ ہونے کی وجہ سے ان دنوں شاپنگ مالز اور ڈیپارٹمنل سٹورز پر بے تحاشا رش ہو جاتا ہے۔ کئی خواتین اپنا پرس ٹرالی میں رکھنے کی عادت سے مجبور ہوتی ہیں، جس کا اُنہیں کئی بار اس پرس کی چوری کی صورت میں خمیازہ بھُگتنا پڑتا ہے۔
’خواتین اپنا پرس اور قیمتی سامان شاپنگ ٹرالی میں نہ رکھیں‘: اماراتی ..