جاپان، ٹوکیو ڈزنی سی کے توسیع منصوبے پر کام شروع

جمعرات 23 مئی 2019 11:20

ٹوکیو۔ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 23 مئی2019ء) جاپان کے ایک مقبول ترین تھیم پارک، ڈزنی سی نے اپنی تاریخ کے سب سے بڑے توسیع کے منصوبے کا آغاز کر دیا ہے۔ جاپانی ذرائع ابلاغ کے مطابق اس پارک کو چلانے والی اورینٹل لینڈ کمپنی نے ایک لاکھ مربع میٹر رقبے پر تعمیراتی کام شروع کر دیا ہے۔

(جاری ہے)

منصوبے کی مالیت 2 ارب 30 کروڑ ڈالر ہے۔ نیا علاقہ ڈزنی فلموں فروزن، ٹانگلڈ اور پیٹر پین سے متاثر ہو کر تین حصوں پر محیط ہے۔ اس میں 4 ایٹریکشن، ایک ہوٹل اور ریسٹوران ہوں گے اور اسے مارچ 2023 ء تک فعال کیا جائیگا۔ 2018ء مالی سال میں ریکارڈ 3 کروڑ20 لاکھ سے زائد افراد ٹوکیو ڈزنی ریزورٹ گئے تاہم اسے یونیورسل سٹوڈیو جاپان اور دیگر حریفوں سے مسلسل سخت مسابقت کا سامنا ہے۔

متعلقہ عنوان :