قومی اسمبلی کی ہاؤس بزنس ایڈوائزری کمیٹی کا اجلاس (آج) طلب

جمعرات 23 مئی 2019 11:30

اسلام آباد ۔ 23مئی(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 23 مئی2019ء) قومی اسمبلی کے آج )جمعہ کو( شروع ہونے والے اجلاس کے شیڈول اور ایجنڈے کی منظوری کے لیے ہاؤس بزنس ایڈوائزری کمیٹی کا اجلاس آج )جمعہ کو( پارلیمنٹ ہاؤس میں طلب کیا گیا ہے۔

(جاری ہے)

اجلاس کی صدارت سپیکر قومی اسمبلی اسد قیصر کریں گے اجلاس میں تمام پارلیمانی جماعتوں کے نمائندوں کی مشاورت سے قومی اسمبلی کے شیڈول اور ایجنڈے کی منظوری دی جائے گی۔