معصوم بچی فرشتہ کے قاتل کو انصاف کے کٹہرے میں لایا جانا چاہیے، وزیراعظم نے پولیس اہلکاروں کی طرف سے واقعہ کے حوالے سے سستی کا مظاہرہ کرنے کا سخت نوٹس لیا ہے، وفاقی وزیر بجلی و پٹرولیم عمر ایوب خان کا بیان

جمعرات 23 مئی 2019 11:30

اسلام آباد ۔ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 23 مئی2019ء) وفاقی وزیر بجلی و پٹرولیم عمر ایوب خان نے کہا ہے کہ معصوم بچی فرشتہ کے قاتل کو انصاف کے کٹہرے میں لایا جانا چاہیے اور اسے کڑی سزا ملنی چاہیے۔

(جاری ہے)

جمعرات کو ایک بیان میں انہوں نے کہا کہ وزیراعظم نے پولیس اہلکاروں کی طرف سے اس واقعہ کے حوالے سے سستی کا مظاہرہ کرنے کا سخت نوٹس لیا ہے، ان اہلکاروں کے خلاف کاروائی کی جانی چاہیے۔ انہوں نے کہا کہ یہ ناقابل برداشت واقعہ ہے جس کی سخت الفاظ میں مذمت کی جانی چاہیے۔

متعلقہ عنوان :