اسدی فوج کا حماة کے قریب بم بردار ڈرون مار گرانے کا دعویٰ

بشارالاسد کی فوج کی شام میں اپوزیشن کے آخری مضبوط گڑھ میں ایک بڑے حملے کی تیاری شامی فوج کی طرف سے بمباری کے باعث ایک لاکھ 80 ہزار افراد کی نقل مکانی کا خدشہ ہے

جمعرات 23 مئی 2019 11:35

دمشق (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 23 مئی2019ء) شام کے سرکاری ٹیلی ویژن چینل کی رپورٹ کے مطابق سرکاری فوج نے حماة کے ہوائی اڈے کے قریب بموں سے لیس بغیر پائلٹ ایک ڈرون طیارہ مار گرایا۔خبر رساں اداروں کے مطابق سرکاری ٹی وی چینل کے مطابق ڈرون طیارہ النصرہ محاذ کے دہشت گردوں کی جانب سے بھیجا گیا تھا۔خیال رہیکہ النصرہ فرنٹ شمالی شام کے وسیع علاقے پر قابض ہے۔

سرکاری فوج اور اس کی حامی روسی فوج کی النصرہ فرنٹ کے ساتھ خون ریز جھڑپیں ہوتی رہی ہیں۔

(جاری ہے)

شام میں امریکا کی دعوت فائر بند کے بعد شمال مغربی شام میںایک بارپھر جھڑپیں شروع ہوگئیں۔ بشارالاسد کی فوج شام میں اپوزیشن کے آخری مضبوط گڑھ میں ایک بڑے حملے کی تیاری کررہی ہے۔اسدی فوج نے جنگ بندی کی خلاف ورزی کرتے ہوئے گذشتہ ماہ کے آخر میں شمال مغربی شام میں باغیوں کیٹھکانوں پر بمباری شروع کی تھی۔

شامی اپوزیشن کیحامی ذرائع ابلاغ اور شام میں انسانی حقوق کے ادارے آبزرویٹری کی طرف سے بتایا گیا ہے کہ بدھ کو اسدی فوج نے فضائی بمباری کے سائے میں پیش قدمی کی کوشش کی تھی۔اقوام متحدہ کے اندازوں کے مطابق شامی فوج کی طرف سے بمباری کے باعث ایک لاکھ 80 ہزار افراد کی نقل مکانی کا خدشہ ہے۔

متعلقہ عنوان :