فنانس ڈویژن کے ترقیاتی منصوبوں کے لئے اب تک 4 ارب 3 کروڑ 89 لاکھ روپے سے زائد کے فنڈز جاری

جمعرات 23 مئی 2019 11:48

اسلام آباد (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 23 مئی2019ء) وزارت منصوبہ بندی، ترقی و اصلاحات نے سرکاری شعبہ کے ترقیاتی پروگراموں میں فنانس ڈویژن کے ترقیاتی منصوبوں کے لئے مجموعی طور پر اب تک 4 ارب 3 کروڑ 89 لاکھ روپے سے زائد کے فنڈز جاری کر دیئے ہیں، حکومت نے ڈویژن کے ترقیاتی کاموں کے لئے رواں مالی سال کے دوران 12 ارب 34 کروڑ روپے سے زائد کے فنڈز مختص کئے ہیں۔

(جاری ہے)

پلاننگ کمیشن کی طرف سے جاری کردہ اعدادوشمارکے مطابق حکومت نے کراچی انڈسٹریل ایریا میں ٹریٹمنٹ پلانٹ اور سیوریج سسٹم کے لئے 50 کروڑ، چترال میں بونی بوزند روڈ کے لئے 12 کروڑ، نواب شاہ میں شہید بینظیر بھٹو مدر اینڈ چائلڈ ہیلتھ کئیر سنٹر کے لئے 21 کروڑ، پشاور میں خیبر انسٹیٹیوٹ آف چائلڈ ہیلتھ کے لئے 50 کروڑ، سی پیک کے تحت گوادر میں صاف پانی کی فراہمی کے لئے 70 کروڑ، گوادر ڈویلپمنٹ اتھارٹی کے لئے 70 کروڑ، کیڈٹ کالج خاران کے لئے 11 کروڑ 24 لاکھ روپے سے زائد کے فنڈز جاری کردیئے ہیں۔