الخدمت فائونڈیشن لکی مروت کے زیراہتمام غرباء اور مساکین میں رمضان پیکج کی تقسیم

جمعرات 23 مئی 2019 11:48

پشاور (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 23 مئی2019ء) الخدمت فائونڈیشن لکی مروت کے زیراہتمام نورنگ گل ٹاورکے حجرے میں غرباء اورمساکین میں رمضان پیکج تقسیم کیاگیا۔

(جاری ہے)

اس موقع پرالخدمت فائونڈیشن لکی کی صدرآومسازخان ،جنرل سیکرٹری عبدالغفار،ممبرشوریٰ اورسابق صدرالخدمت فائونڈیشن لکی عبدالرزاق خان ،کونسلرعمران خان وغیرہ نے شرکت کی ۔ضلعی صدرآومسازخان نے اس موقع پرکہاکہ الخدمت فائونڈیشن رمضان المبارک میں غریب اوربے سہارالوگوں کی مشکلات اورمصائب کم کرنے کیلئے مصروف عمل ہے ،غریبوں کی مددکرناعین عبادت ہے ،علاقے کے مخیرحضرات دل کھول کراللہ کی رضا اورخوشنودی کیلئے معاشرے کے پسے ہوئے طبقات کی مددکریں۔

متعلقہ عنوان :