رمضان المبارک رحمتوں، برکتوں اوربخشش کامہینہ ہے ، پروفیسرڈاکٹروحیدالرحمان

جمعرات 23 مئی 2019 11:48

پشاور (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 23 مئی2019ء) مذہبی سکالرمولاناپروفیسرڈاکٹروحیدالرحمان نے کہاہے کہ رمضان المبارک رحمتوں،برکتوں اوربخشش کامہینہ ہے ،اس بابرکت مہینے کی ہرساعت اورہرگھڑی کوعبادات اورذکرواذکار میں گزارناچاہئے ۔ان خیالات کااظہارانہوںنے جامعہ مسجدوسطی گڑھی حمیدگل چارسدہ میں ختم القرآن شریف کے موقع پرمنعقدہ تقریب سے خطاب کرتے ہوئے کیا۔

(جاری ہے)

ختم القرآن کی سعادت قاری احترام علی شاہ نے حاصل کی۔انہوںنے کہاکہ قرآن شریف کے ہرلفظ پر10نیکیاں ملتی ہیں جبکہ رمضان المبارک میں ہرفرض عبادت پر70درجہ زیادہ اجروثواب ملتاہے ۔انہوںنے کہاکہ دین ودنیاکی کامیابی قرآن واحدیث کے تعلیمات پرعمل پیراہونے سے ہی ممکن ہے ۔اس موقع پرملک وقوم کی ترقی وخوشحالی اوراسلام کی سربلندی اورانفرادی واجتماعی مسائل کے حل کیلئے خصوصی دعاکی گئی۔

متعلقہ عنوان :